Posts

وہ گیا تو ساتھ ہی لے گیا ، سبھی رنگ اُتار کے شہر کا...... Urdu Poetry-ARK .33

Image
 وہ گیا تو ساتھ ہی لے گیا ، سبھی رنگ اُتار کے شہر کا کوئی شخص تھا میرے شہر میں کسی دُور پار کے شہر کا   چلو کوئی دل تو اداس تھا چلو کوئی آنکھ تو نم رہی چلو کوئی در تو کُھلا رہا شبِ انتظار کے شہر کا کئی خوشبوئیں درِ دوست تک مرے ساتھ شمع بدست تھیں مجھے پوچھنا نہ پڑا پتہ مِرے گل عزار کے شہر کا یہ جو مَیں نے تازہ غزل کہی سو ہے نذر اہلِ فراق کی کہ نہ مِل سکا کوئی نامہ بر مجھے میرے یار کے شہر کا سو متاعِ جاں کو لئے ہوئے پلٹ آئے تیرے گرفتہ دل کسے بیچتے کہ مِلا نہیں کوئی اعتبار کے شہر کا مِری طرزِ نغمہ سرائی سے کوئی باغباں بھی تو خوش نہ تھا یہ مِرا مزاج ہے کیا کروں کہ مَیں ہوں بہار کے شہر کا کسی اور دیس کی اور کو سنا ہے فراز چلا گیا سبھی دکھ سمیٹ کے شہر کے سبھی قرض اُتار کے شہر کا ​

بہت فرسودہ لگتے ہیں مجھے اب پیار کے قصے... ! Urdu Poetry-ARK.50

Image
.......بہت فرسودہ لگتے ہیں مجھے اب پیار کے قصے ......گل و گلزار کی باتیں، لب و رخسار کے قصے   ....یہاں سب کے مقدر میں فقط زخمِ جدائی ہے ....سبھی جھوٹے فسانے ہیں وصالِ یار کے قصے ....بھلا عشق و محبت سے کسی کا پیٹ بھرتا ہے ....سنو تم کو سناتا ہوں میں کاروبار کے قصے ....مرے احباب کہتے ہیں یہی اک عیب ہے مجھ میں .....سرِ دیوار لکھتا ہوں پسِ دیوار کے قصے .....کہانی قیس و لیلیٰ کی بہت ہی خوب ہے لیکن .....مرے دل کو لبھاتے ہیں رسن و دار کے قصے .....میں کیسے خون روتا ہوں وطن کی داستانوں پر ......کبھی تم بھی تو سُن جاؤ مرے آزار کے قصے ......شعیب اکثر میں لوگوں سے اسی کارن نہیں ملتا .......وہی بے کار کی باتیں وہی بے کار کے قصے

نہ کوئی آپ جیسا تھا...نہ کوئی آپ جیسا ہے.....! Urdu Poetry-ARK .22

Image
.....‏نہ کوئی آپ جیسا تھا...نہ کوئی آپ جیسا ہے .....کوئی یوسف سے پوچھے...مصطفٰی ﷺ کا حُسن کیسا ہے   زمین و آسماں میں بھی کوئی مثال نہ ملی۔۔۔۔ مولا یا صل وسلم دائمًا ابدا علٰی حبیبکَ خیر الخلق کلھم۔۔۔۔۔۔   مرحبا یا مصطفیٰﷺ

کیوں نہ اِس راہ کا ایک ایک ہو ذرّہ روشن..... Urdu Poetry-ARK .25

Image
‏(نعت) ....کیوں نہ اِس راہ کا ایک ایک ہو ذرّہ روشن ....میرے سرکارؐ کا ہر اک نقشِ کفِ پا روشن ....جس کو حاصل ہو رضا اور شفاعت اُنؐ کی .....ہے اُسی شخص کی قسمت کا ستارا روشن .....آپؐ آئے ہیں اندھیروں کو مٹانے کے لیے .....کیوں نہ ہو آپؐ کا ہر طور طریقہ روشن .....حبِِ سرکارِ دوعالمؐ جو بسالے دل میں .....دونوں عالم میں ہو خوش بخت کا چہرہ روشن .....دیکھ کر ظلم رہے گا نہ وہ بے حس کی طرح ....جس کے سینے میں ہے ایمان کا جذبہ روشن .....زندگی بھر وہ جلائے گا محبّت کے چراغ ....آپؐ کے نور سے جس کا ہے عقیدہ روشن .....آپؐ کے چاہنے والوں کی یہی چاہت ہے .....شمعِ ایماں رہے سینے میں ہمیشہ روشن ....جس کو حاصل نہیں آقاؐ کی غلامی راغبؔ .....دین روشن ہے نہ اس شخص کی دنیا روشن

شام کو سَو لگے سَویرے سَو....! Urdu Poetry-ARK .31

Image
.... غزل .....شام کو سَو لگے سَویرے سَو ....زخم تازہ ہیں دل پہ میرے سَو   ....سَو عداوت کا سامنا ہوگا ....سامنے ہیں رفیق تیرے سَو ....بھیس میں خواہشوں کے بیٹھے ہیں .....دل میں سُکھ چین کے لُٹیرے سَو ....دید کی آس تو نہ تھی پھر بھی ....تیرے گھر کے لگائے پھیرے سَو ....اپنی آب و ہوا کی فکر کرو ....ہم پرندوں کے ہیں بسیرے سَو ...گردشِ وقت نے کیا تنہا ....ملنے والے کبھی تھے میرے سَو ....یوں ہی جگمگ نہ ہوگا جگ راغبؔ ...روشنی ایک ہے اندھیرے سَو

اِک اِک لمحہ گِن کر کاٹ رہا ہوں....Urdu Poetry-ARK .36

Image
 ... غزل ... .....اِک اِک لمحہ گِن کر کاٹ رہا ہوں .....ہجر کے دن یا پتھّر کاٹ رہا ہوں کاٹ رہا ہوں جیون کس نگری میں کس کے گھر کا چکّر کاٹ رہا ہوں خوش ہوتا ہوں خود کو دھوکا دے کر منظر سے پس منظر کاٹ رہا ہوں   بچپن ہی سے دل کی دیواروں پر نام تِرا لِکھ لِکھ کر کاٹ رہا ہوں پردیسی ہوں دیکھ لے اے تیرہ شب کتنی سزائیں دن بھر کاٹ رہا ہوں دشتِ ہجر میں وحشت کے خار و خس میں بھی تیرے برابر کاٹ رہا ہوں خوش آتا ہے تیرا ہر اک تحفہ دکھ کا کیک بھی ہنس کر کاٹ رہا ہوں ایک پہ میرا دل راغب ہے راغبؔ اِک محور پر چکّر کاٹ رہا ہوں۔

تجھے کھو کر بھی تجھے پاؤں جہاں تک دیکھوں....! Urdu Poetry-ARK .30

Image
.... شاعر ....تجھے کھو کر بھی تجھے پاؤں جہاں تک دیکھوں ....حسنِ یزداں سے تجھے حسنِ بتاں تک دیکھوں   ...تو نے یوں دیکھا ہے جیسے کبھی دیکھا ہی نہ تھا ...میں تو دل میں تیرے قدموں کے نشاں تک دیکھوں ...صرف اس شوق میں پوچھی ہیں ہزاروں باتیں ...میں تیرا حسن تیرے حسنِ بیاں تک دیکھوں ...میرے ویرانہء جاں میں تیری یادوں کے طفیل ...پھول کھلتے ہوئے نظر آتے ہیں جہاں تک دیکھوں ....وقت نے ذہن میں دھندلادیئے تیرے خدوخال ...یوں تو میں توٹتے تاروں کا دھواں تک دیکھوں ...دل گیا تھا تو یہ آنکھیں بھی کوئی لے جاتا ...میں فقط ایک ہی تصویر کہاں تک دیکھوں ...ایک حقیقت سہی فردوس میں حوروں کا وجود ...حسنِ انساں سے نمٹ لوں تو وہاں تک دیکھوں

اپنے ماضی کے تصور سے ہراساں ہوں میں....! Urdu Poetry-ARK .29

Image
...اپنے ماضی کے تصور سے ہراساں ہوں میں ...اپنے گُزرے ہوئے ایام سے نفرت ہے مجھے     .....اپنی بےکار تمنائوں پہ شرمندہ ہوں ......اپنی بے سود اُمیدوں پہ ندامت ہے مُجھے .....میرے ماضی کو اندھیرے میں دبا رہنے دو .....میرا ماضی مییری ذلت کے سوا کُچھ بھی نہیں   .....میری اُمیدوں کا حاصل ، میری کاوش کا صلہ .....ایک بے نام اذیت کے سوا کچھ بھی نہیں .....کتنی بے کار اُمیدوں کا سہارا لے کر .....میں نے ایوان سجائے تھے کِسی کی خاطر   .....کتنی بے ربط تمنائوں کے مبہم خاکے .....اپنے خوابوں میں بسائے تھے کِسی کی خاطر .....مجھ سے اب میری محبت کے فسانے نہ کہو ....مجھ کو کہنے دو کہ میں نے اُنھیں چاہا ہی نہیں   ....اور وہ مست نگاہیں جو مُجھے بھول گئیں .....میں نے اُن مست نگاہوں کو سراہا ہی نہیں ....مجھ کو کہنے دو کہ میں آج بھی جی سکتا ہوں .....عشق ناکام سہی ، زندگی ناکام نہیں   ....اُن کو اپنانے کی خواہش ، اُنھیں پانے کی طلب ....شوق بے کار سہی ، سعئِ غم انجام نہیں .....وہی گیسو ، وہی نظریں ، وہی عارض ، وہی جسم .....میں جو چاہوں تو مجھے اور بھی مِل سکتے ہیں   ....وہ کنول جو...

وہ نگاہ مل کے نگاہ سے بہ ادائے خاص جھجھک گئی...! Urdu Poetry-ARK .28

Image
...وہ نگاہ مل کے نگاہ سے بہ ادائے خاص جھجھک گئی... ...تو برنگ خوں مری آرزو مری چشم تر سے ٹپک گئی... .....کبھی اشک بن کے ڈھلک گئی کبھی رشک بن کے جھلک گئی .....وہ شراب جام حیات سے جو شباب بن کے چھلک گئی .....مری آہ صاعقہ‌‌‌ بار جب مرے طور دل پہ چمک گئی .....جو زمیں سے تا بہ فلک گئی تو فلک سے تا بہ سمک گئی .....میں زہے نصیب گھرا ہوا ہوں تجلیوں کے ہجوم میں ....یہ شعاع کس کے جمال کی مری ظلمتوں میں چمک گئی .....اسی بے پناہ نگاہ کا مجھے بار بار ہدف بنا .....کہ دل آج جھوم کے دل بنا رگ جاں بھی میری پھڑک گئی ....پس دفن بھی نہ سکوں ملا تہ خاک حسرت عشق کو ....کبھی سبزہ بن کے لہک اٹھی کبھی پھول بن کے مہک گئی ....تری چشم مست نے ساقیا بھرے میکدے کو بھلا دیا ....کبھی یاد بن کے برس گئی کبھی شیشہ بن کے کھنک گئی ....کوئی کاش آ کے وقارؔ کے بھی شکستہ ساز کو چھیڑ دے ....وہ جنوں نواز ہوا چلی وہ قبائے غنچہ مسک گئی

*ایک نیک عورت ستر مردوں سے افضل ہے۔..

Image
۔✍🏻💕🤲🏻 *نیک عورت اپنے خاوند سے پہلے جنت میں جائیگی اور جنت کی حوروں سے ستر گنا حسین ہوگی۔* *نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میری امت کی بہترین عورتیں وہ ہیں جن کا مہر تھوڑا ہو‘* *خواتین کے لیے صحت نامہ کا بہتریں تحفہ*  *ایک نیک عورت ستر مرد اولیاءسے بہتر ہے اور ایک بدکار عورت ہزار برے مردوں سے بھی بری ہے...* *جو عورت بچے کے رونے کی وجہ سے سو نہ سکے تو اس کو ستر غلام آزاد کرنے کا ثواب ملتا ہے۔* *بچوں والی عورت کی 2 رکعت نفل بغیر بچوں والی کی 82 سال کی عبادت سے افضل ہے* *جو عورت بچے کو دودھ پلائے اس کو ہر گھونٹ کے بدلے 1 نیکی ملے گی ...* *جب عورت گھر میں جھاڑو دیتے وقت بسم اللہ پڑھے تو اس کو بیت اللہ میں جھاڑو دینے کا ثواب ملتا ہے...* *جو عورت گائے یا بھینس کا دودھ بسم اللہ شریف پڑھ کر دوہے تو وہ جانور اس کو دعائیں دیتا ہے ...* *جو عورت بسم اللہ پڑھ کر آٹا گوندھے اللہ اس کی روزی میں برکت ڈال دیتے ہیں ...* *جو اپنے خاوند کے پریشان حال گھر آنے پر اسے مرحبا کہے‘ تسلی دے اللہ اس عورت کو آدھے جہاد کا ثواب عطا فرماتے ہیں۔* *جو عورت اپنے شوہر کو اللہ کے راستے میں بھیجے اور گھر میں...

مونا لیزا کی نقل 2 لاکھ 30 ہزار ڈالر میں نیلام ہونے کا امکان ! UrduPoetry-ARK

Image
۔400 سال سے زائد قدیم لیونارڈو ڈاونچی کی پینٹنگ مونا لیزا کی ایک قابلِ اعتباز نقل آئندہ ہفتے پیرس میں نیلام کی جائے گی۔   یہ کاپی ڈیڑھ سے 2 لاکھ یورو ($173,000-$230,00) میں فروخت ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے—فوٹو:رائٹرز   اور یہ نیلامی دنیا کے سب سے زیادہ پہچانے جانے والے پورٹریٹ کی ریکارڈ قیمت میں فروخت ہونے کے مہینوں بعدکی جائے گی۔ برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق لیونارڈو کی اصل پینٹنگ، جسے فرانسیسی بادشاہ فرانکوئس ون نے 1518 میں نامور مصور سے خریدا تھا، پیرس کے لوور میوزیم میں موجود ہے اور اسے فروخت نہیں کیا جاسکتا۔   مزید پڑھیں: مونا لیزا کی جعلی پینٹنگ 53 کروڑ روپے میں نیلام نیلام گھر کے مطابق اس کی جس کاپی کو فروخت کیا جارہا ہے کہ وہ تقریباً 1600 عیسوی کی ہے، یہ اصل پینٹنگ سے کافی ملتی جلتی ہے اور ایسا معلوم ہوتا ہے کہ فنکار کو لیونارڈو کے ورژن تک قریب سے رسائی حاصل تھی۔ یہ کاپی ڈیڑھ سے 2 لاکھ یورو ($173,000-$230,00) میں فروخت ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ آرٹکوریل نیلام گھر کے ماہر اور نیلام کرنے والے، میتھیو فورنیئر نے کہا کہ ’مو...

The Ruwit Hilal Committee has announced that the moon of Shaban will not be visible

Image
ISLAMABAD: The Central Route Hilal Committee has announced that the moon of the month of Sha'ban has not been seen .   According to a statement issued by the chairman of the Central Route Hilal Committee, the moon of Sha'ban has not been seen today, so the first Sha'ban will be on Saturday, March 5. Photo: File According to a statement issued by the chairman of the Central Route Hilal Committee, the moon of Sha'ban has not been seen today, so the first Sha'ban will be on Saturday, March 5. According to the Ruwit Hilal Committee, Shab Barat will be held on Saturday, March 19. It may be recalled that the Central Route Hilal Committee met in Islamabad.

کیجیے بات بال بچّوں سے.......! Urdu Poetry-ARK .21

Image
*غزل .....کیجیے بات بال بچّوں سے .....کیا ہیں خدشات بال بچّوں سے .....نیند آئے تو خواب بھی آئے .....ہو ملاقات بال بچّوں سے .......قدرتی طور پر ہیں وابستہ .......سب کے جذبات بال بچّوں سے ......کیوں اندھیرا رہے چراغ تلے .......ہو شروعات بال بچّوں سے ......ساری دنیا کی رائے ایک طرف .......کچھ سوالات بال بچّوں سے ......اتفاقات سے سوا ہیں اب ......اختلافات بال بچّوں سے ......ملنے دیتے نہیں مجھے راغبؔ .....میرے حالات بال بچّوں سے

آج کی عورت نے بھٹکنا* *پسند کیا تو اسے* *بھٹکا دیا گیا ہے

Image
 * بغداد کے ایک خلیفہ کو اپنے* *بیٹے کی شادی کرنا* *تھی... انہوں نے پورے شہر* *میں اعلان کروا دیا کہ* *جس گھر میں جوان* *لڑکی ہے اور قرآن کی حافظہ* *ہے... وہ اپنے گھر* *کی کھڑکی میں رات کو ایک* *شمع روشن کر دے...* *اس رات پورے شہر* *کی کھڑکیوں میں* *شمعیں روشن تھیں* ...🪔🕯️ ان کے لیے فیصلہ کرنا مشکل ہو گیا... اگلے دن اعلان کروایا کہ جس گھر میں موجود لڑکی حافظ قرآن ہونے کے ساتھ ساتھ موطا امام مالک کی بھی حافظہ ہے... وہ رات کو اپنے گھر کی کھڑکی میں شمع روشن کرے... اور اس رات بھی آدھے سے زیادہ شہر کی کھڑکیوں پہ شمعیں روشن تھیں... ♦️کتنا حسین منظر ہو گا نا... ہر گھر میں کھڑکی پہ روشن شمع صرف روشنی کی نوید نہیں سنا رہی تھیں بلکہ بتا رہی تھیں کہ اسلام کا مستقبل بھی بہت روشن ہے...  وہ شمعیں اس بات* *کی نوید تھیں کہ ایک* *بہترین نسل کو پروان* *چڑھانے کے لیے* *مناسب اور بہترین تعلیم دی* *جا چکی ہے... ان تمام* *جلنے والی روشنیوں* *کے لرزتے شعلوں* *میں ایک مضبوط* *اسلامی معاشرے* *کی جھلک نمایاں* *ہو رہی تھی* ...🌙 ♦️آج اگر ایسا اعلان کر دیا جائے تو بہت کم گھروں میں شمع روشن ہو گی اور اگ...

‏جو تم بے عیب چاہو تو...... !Urdu Poetry-ARK .27

Image
.....‏جو تم بے عیب چاہو تو.....فرشتوں سے نباہ کر لو   ....میں آدم کی نشانی ہوں....مجھےانسان رہنےدو   .....تمھاری کہکشاؤں میں.....میری کوئی جگہ کب تھی ....میں اک اجڑا جزیرہ ہوں....مجھے ویران رہنے دو ....جو ہوتا ھے وہی کرنا.....نہ بدلو رسم دنیا کو ....وہ تم تھے یا کوئی اپنا.....مجھےحیران رہنےدو ....میرا دل یوں شکستہ ھے....کوئی اجڑا سا مندر ہو ....مجھے وحشت ھے رونق سے....مجھے سنسان رہنے دو ....خُدا کےکارخانے میں....بُرا کچھ بھی نہیں ھوتا ....خُدارا ہوش میں آؤ.....کوئی امکان رہنے دو 🖤🥀

تم ایک گورکھ دھندا ہو.....! Urdu Poetry-ARK .24

Image
....‏تم ایک گورکھ دھندا ہو .....ناز خیالوی کی بہترین طو یل نظم    .....کبھی یہاں تمہیں ڈھونڈا، کبھی وہاں پہنچا ......تمہاری دید کی خاطر کہاں کہاں پہنچا ....غریب مِٹ گئے پامال ہو گئے لیکن .....کسی تلک نہ تیرا آج تک نِشاں پہنچا ....ہو بھی نہیں اور ہر جا ہو، تم اک گورکھ دھندا ہو .....ہر ذرّے میں کس شان سے تو جلوہ نما ہے .....حیراں ہے مگر عقل کہ کیسا ہے تو کیا ہے ...تم اک گورکھ دھندا ہو ....تجھے دیر و ہرم میں میں نے ڈھونڈا، تو نہیں ملتا .....مگر تشریف فرما تجھ کو اپنے دِل میں دیکھا ہے ....ڈھونڈے نہیں ملے ہو، نا ڈھونڈے سے کہیں تم ....اور پھر یہ تماشہ ہے جہاں ہم ہیں وہیں تم ....تم اک گورکھ دھندا ہو .....جب بجز تیرے کوئی دوسرا موجود نہیں .....پھر سمجھ میں نہیں آتا تیرا پردہ کرنا ....تم اک گورکھ دھندا ہو ....حرم و دیر میں ہے جلوۂ پُرفن تیرا ....دو گھروں کا ہے چراغ اِک رُخِ روشن تیرا .....تم اک گورکھ دھندا ہو ....جو اُلفت میں تمہاری کھو گیا ہے ....اُسی کھوئے ہوئے کو کچھ مِلا ہے .....نہ بُت خانے، نہ کعبے میں مِلاہے .....مگر ٹوٹے ہوئے دِل میں ملا ہے ....عدم بن کر کہیں تو چھپ گیا ہے .......

‏کچھ یادگارِ شہر ستمگر ہی لے چلیں.....! Urdu Poetry-ARK .23

Image
....‏ کچھ یادگارِ شہر ستمگر ہی لے چلیں ....آئے ہیں اس گلی میں تو پتھر ہی لے چلیں ....یوں کس طرح کٹے گا کڑی دھوپ کا سفر .....سر پر خیالِ یار کی چادر ہی لے چلیں .....رنجِ سفر کی کوئی نشانی تو پاس ہو ......تھوڑی سی خاکِ کوچۂ دلبر ہی چلیں .......یہ کہہ کے چھیٹرتی ہے ہمیں دل گرفتگی .......گھبرا گئے ہیں آپ تو باہر ہی لے چلیں .......اس شہرِ بے چراغ میں جائے گی تو کہاں ........آ اے شبِ فراق تجھے گھر ہی لے چلیں   ........آ کہ وابستہ ہیں اس حسن کی یادیں تجھ سے ........جس نے اس دل کو پری خانہ بنا رکھا تھا ......جس کی الفت میں بھُلا رکھی تھی دنیا ہم نے ........دہر کو دہر کا افسانہ بنا رکھا تھا .....تجھ پہ بھی برسا ہے اُس بام سے مہتاب کا نور .......جس میں بیتی ہوئی راتوں کی کسک باقی ہے ......تو نے دیکھی ہے وہ پیشانی، وہ رخسار، وہ ہونٹ .....زندگی جن کے تصور میں لٹا دی ہم نے

وہ اشعار جن کا دوسرا مصرعہ ضرب المثل بنے۔۔۔! Urdu Poetry-ARK .20

Image
وہ اشعار جن کا دوسرا مصرعہ ضرب المثل بنے۔۔۔ ......ہم طالب شہرت ہیں ہمیں ننگ سے کیا کام ......بدنام جو ہوں گے تو کیا نام نہ ہوگا (مصطفیٰ خان شیفتہ) ......گلہ کیسا حسینوں سے بھلا نازک ادائی کا ......خدا جب حسن دیتا ہے نزاکت آ ہی جاتی ہے (سرور عالم راز سرور) .....داورِ محشر میرا نامہ اعمال نہ دیکھ .....اس میں کچھ پردہ نشینوں کے بھی نام آتے ہیں (ایم ڈی تاثیر) .....میں کس کے ہاتھ پہ اپنا لہو تلاش کروں .....تمام شہر نے پہنے ہوئے ہیں دستانے (مصطفیٰ زیدی) ......ہم کو معلوم ہے جنت کی حقیقت لیکن ......دل کے بہلانے کو غالب یہ خیال اچھا ہے (مرزا غالب) ......قیس جنگل میں اکیلا ہے مجھے جانے دو ......خوب گزرے گی جو مل بیٹھیں گے دیوانے دو (میانداد خان سیاح) ......غم و غصہ، رنج و اندوہ و حرماں ......ہمارے بھی ہیں مہرباں کیسے کیسے (حیدر علی آتش) .......مریضِ عشق پہ رحمت خدا کی ......مرض بڑھتا گیا جوں جوں دوا کی (نا معلوم) ......آخر گِل اپنی صرفِ میکدہ ہوئی .......پہنچی وہیں پہ خاک جہاں کا خمیر تھا (مرزا جواں بخت جہاں دار) ......بہت جی خوش ہوا حالی سے مل کر ......ابھی کچھ لوگ باقی ہیں جہاں میں (مولانا ال...

عشق جنت عشق دوزخ عشق تو مشہور ھے......! Urdu Poetry-ARK .19

Image
....عشق جنت عشق دوزخ عشق تو مشہور ھے ....عشق جنگل عشق منگل عشق تو مسرور ھے   ...عشق مجرم عشق ملزم عشق تو قصور ھے ....عشق قاضی عشق قضا عشق تو مفرور ھے ....عشق ہوا -- عشق وفا ---عشق تو مقدور ھے ......عشق حاصل عشق حصول عشق تو مغرور ھ ......ﻋﺸﻖ ﺭﻭﻣﯽؒؒ، ﻋﺸﻖ ﺟﺎﻣﯽؒؒ، ﻋﺸﻖ ﮐﻮﮦِ ﻃﻮﺭ ......ﻋﺸﻖ ﺣﺒﺸﯽؓ ، ﻋﺸﻖ ﻗﺮﻧﯽؓ ،ﻋﺸﻖ ﮨﮯ ﻣﻨﺼﻮﺭ

وہی داغِ لالہ کی بات ہے کہ بہ نامِ حسن ادھر گئی......! Urdu Poetry-ARK .18

Image
.....وہی داغِ لالہ کی بات ہے کہ بہ نامِ حسن ادھر گئی ......کوئی کیا کہے کہ کہاں کہاں ترے خالِ رخ کی خبر گئی     .....کوئی ہاتھ دشنۂ جاں ستاں کوئی ہاتھ مرہمِ پرنیاں .....یہ تو ہاتھ ہاتھ کی بات ہے کوئی وقت پا کے سنور گئی   .....وہی ایک سود و زیاں کا غم جو مزاجِ عشق سے دور تھا .......وہ تری زباں پہ بھی آ گیا تو لگن ہی جی کی بکھر گئی   ......کسی ایک سلسلۂ وفا کی متاعِ زلفِ دوتا نہیں ......کوئی پیچ و تاب ہوا ملے کہ وہ زلف تا بہ کمر گئی    ......یہ شکایت در و بام کیا یہ رباطِ کہنہ کی رات کیا ......کوئی بے چراغ شبِ وفا ترے شہر میں بھی گزر گئی   ......اسی زندگی کے ہزار افق اسی زندگی کے ہزار رخ .....اسی اک خیال کی رو تھی وہ جو تری جبیں پہ بکھر گئی    .....وہ ہزار شوق کی لغزشیں مگر ایک لذتِ ناز سی .....مری آشنائے طرب نظر ترے رخ پہ آ کے ٹھہر گئی   .....کبھی آتشِ خس و خار سے بھی گلوں کو ذوقِ نمو ملا ..... کبھی شاخِ گل سے لہک اٹھی وہ سناں جو تا بہ جگر گئی   .....وہ زبانِ سرمدِ بے دلیل وہ خراشِ خنجر حکمراں ......کوئی امتحانِ دلیل کیا کہ دلوں میں...