کیوں نہ اِس راہ کا ایک ایک ہو ذرّہ روشن..... Urdu Poetry-ARK .25

‏(نعت)

shayari in urdu text,best urdu shayari on life,urdu shayari lyrics,urdu shayari for dp,sad poetry in urdu text,shayari in urdu love, naats download,


....کیوں نہ اِس راہ کا ایک ایک ہو ذرّہ روشن
....میرے سرکارؐ کا ہر اک نقشِ کفِ پا روشن

....جس کو حاصل ہو رضا اور شفاعت اُنؐ کی
.....ہے اُسی شخص کی قسمت کا ستارا روشن

.....آپؐ آئے ہیں اندھیروں کو مٹانے کے لیے
.....کیوں نہ ہو آپؐ کا ہر طور طریقہ روشن

.....حبِِ سرکارِ دوعالمؐ جو بسالے دل میں
.....دونوں عالم میں ہو خوش بخت کا چہرہ روشن

.....دیکھ کر ظلم رہے گا نہ وہ بے حس کی طرح
....جس کے سینے میں ہے ایمان کا جذبہ روشن

.....زندگی بھر وہ جلائے گا محبّت کے چراغ
....آپؐ کے نور سے جس کا ہے عقیدہ روشن

.....آپؐ کے چاہنے والوں کی یہی چاہت ہے
.....شمعِ ایماں رہے سینے میں ہمیشہ روشن

....جس کو حاصل نہیں آقاؐ کی غلامی راغبؔ
.....دین روشن ہے نہ اس شخص کی دنیا روشن

Comments

Popular posts from this blog

نہ کوئی آپ جیسا تھا...نہ کوئی آپ جیسا ہے.....! Urdu Poetry-ARK .22

14 August speech | Meri Pehchan Pakistan Speech in Urdu Written

بہت فرسودہ لگتے ہیں مجھے اب پیار کے قصے... ! Urdu Poetry-ARK.50

نہ حریفِ جاں نہ شریکِ غم شبِ انتظار کوئی تو ہو ! Urdu Poetry-ARK .03

وہ گیا تو ساتھ ہی لے گیا ، سبھی رنگ اُتار کے شہر کا...... Urdu Poetry-ARK .33