تم روٹھ چکے دل ٹوٹ چکا اب یاد نہ آؤ رہنے دو ! Urdu Poetry-ARK .08
"تم روٹھ چکے دل ٹوٹ چکا اب یاد نہ آؤ رہنے دو" "اس محفلِ غم میں آنے کی زحمت نہ اٹھاؤ رہنے دو" UrduPoetry-ARK.blogspot.com ....یہ سچ کہ سہانے ماضی کے لمحوں کو بھلانا کھیل نہیں .... ....یہ سچ کہ بھڑکتے شعلوں سے دامن کو بچانا کھیل نہیں .... .....رِستے ہوئے دل کے زخموں کو دنیا سے چھپانا کھیل نہیں ..... .....اوراقِ نظر سے جلوؤں کی تحریر مٹانا کھیل نہیں .... ....لیکن یہ محبت کے نغمے اس وقت نہ گاؤ رہنے دو .... ....جو آگ دبی ہے سینے میں ہونٹوں پہ نہ لاؤ رہنے دو ... ...جاری ہیں وطن کی راہوں میں ہر سمت لہو کے فوارے ... ....دکھ درد کی چوٹیں کھا کھا کر لرزاں ہیں دلوں کے گہوارے... ....انگشت بہ لب ہیں شمس و قمر حیران و پریشاں ہیں تارے.... ....ہیں بادِ سحر کے جھونکے بھی طوفان مسلسل کے دھارے .... ....اب فرصتِ ناؤ نوش کہاں اب یاد نہ آؤ رہنے دو ..... ....طوفان میں رہنے والوں کو غافل نہ بناؤ رہنے دو ... ....مانا کہ محبت کی خاطر ہم تم نے قسم بھی کھائی تھی ..... .....یہ امن و سکوں سے دور فضا پیغامِ سکوں بھی لائی تھی ...... ....وہ دور بھی تھا جب دنیا کی ہر شے پہ جوانی چھائی تھی .