Posts

Showing posts from December 5, 2021

ہم نے کاٹی ہیں تری یاد میں راتیں اکثر ! Urdu Poetry-ARK .13

Image
  ہم نے کاٹی ہیں تری یاد میں راتیں اکثر دل سے گزری ہیں ستاروں کی براتیں اکثر   اور تو کون ہے جو مجھ کو تسلی دیتا ہاتھ رکھ دیتی ہیں دل پر تری باتیں اکثر   حسن شائستۂ تہذیب الم ہے شاید غم زدہ لگتی ہیں کیوں چاندنی راتیں اکثر   حال کہنا ہے کسی سے تو مخاطب ہے کوئی کتنی دلچسپ ہوا کرتی ہیں باتیں اکثر   عشق رہزن نہ سہی عشق کے ہاتھوں پھر بھی ہم نے لٹتی ہوئی دیکھی ہیں براتیں اکثر   ہم سے اک بار بھی جیتا ہے نہ جیتے گا کوئی وہ تو ہم جان کے کھا لیتے ہیں ماتیں اکثر   ان سے پوچھو کبھی چہرے بھی پڑھے ہیں تم نے جو کتابوں کی کیا کرتے ہیں باتیں اکثر   ہم نے ان تند ہواؤں میں جلائے ہیں چراغ جن ہواؤں نے الٹ دی ہیں بساطیں اکثر

ہوا میں رقصاں ہیں دل کے پرزے، خرد کے طوفاں کا سلسلہ ہے ! Urdu Poetry-ARK .12

Image
  "ہوا میں رقصاں ہیں دل کے پرزے، خرد کے طوفاں کا سلسلہ ہے" "جنوں کی بستی اجڑ چکی ہے، وفا کے شہروں میں زلزلہ ہے" UrduPoetry-ARK.blogspot.com   .....تمام صحرا نواز لوٹے ، سبھوں نے. کنجِ چمن بسایا.... ....مگر جو صرصر سے تھی شکایت، وہی صبا سے انہیں گلہ ہے.... ....میں جس کو وحشت میں ڈھونڈتا تھا ہر ایک جنگل ہر ایک قریہ.... ....وہ مصلحت کا لبادہ اوڑھے صفِ عدو کے قریں ملا ہے.... ...ہزار سمتوں سے آئے پتھر، مگر جو دل کے مکیں نے پھینکا.... ...اسی کو خلوت میں چومتا ہوں، کہ لاکھ سجدوں کا یہ صلہ ہے... ...جو خوں کو رکھتے تھے گرمِ گردش میں ان خیالوں کو چھو چکا ہوں.... ...بلا سے آنکھوں سے اشک ٹپکا ، بلا سے پاؤں میں آبلہ ہے... ....نعیم ! جینے کی آرزو ہے تو آؤ مرنے کا ڈھنگ سیکھیں..... ..یہی دیارِ بتاں کا آئیں ، یہی زمانے کا فیصلہ ہے...

درد کابوجھ ترے شہر سے لائے ہوئے لوگ ! Urdu Poetry-ARK .11

Image
  "درد کابوجھ ترے شہر سے لائے ہوئے لوگ" "اب کہاں جائیں یہ زخموں کوسجائے ہوئے لوگ" UrduPoetry-ARK.blogspot.com .....ہیں اس آسیب کے ہر روپ سے انجان ابھی...... ......یہ جو ہیں عشق حقیقت کوبھلائے ہوئے لوگ..... .......کون کہتا ہے کہ زندہ ہیں بظاہر زندہ...... ......روح کا بوجھ بدن میں ہی اٹھائے ہوئے لوگ..... ......بنتے جاتے ہیں یہ تصویر گئے وقتوں کی..... .....ہجرکے روگ کوسینے سے لگائے ہوئے لوگ.... .....وہ جو کٹیا تھی جہاں عشق بسیرا تھا کبھی..... .....وحشتوں کے ہیں وہاں اب تو ستایے ہوئے لوگ..... .....ہیں یہی جن سے سلامت ہے محبت کاوجود..... ......پھول پتھرمیں وفاﺅں کے کھلائے ہوئے لوگ..... .....حال پوچھونہ کبھی بچھڑے دلوں کاشاہیں..... .....اپنے لاشوں کوہیں شانوں پہ اٹھائے ہوئے لوگ.....

نہ محراب حرم سمجھے نہ جانے طاقِ بتخانہ ! Urdu Poetry-ARK .09

Image
  "نہ محراب حرم سمجھے نہ جانے طاقِ بتخانہ" "جہاں دیکھی تجلی ہو گیا قربان پروانہ" UrduPoetry-ARK.blogspot.com ....دلِ آزاد کو وحشت نے بخشا ہے وہ کاشانہ..... .....کہ اک درجانبِ کعبہ ہے اک در سوئے بتخانہ.....   ......بنائے میکدہ ڈالی جو تو نے پیر میخانہ...... ......تو کعبہ ہی رہا کعبہ نہ  پھر بتخانہ بتخانہ..... ......کہاں کا طور مشتاق لقا وہ آنکھ پیدا کر...... ......کہ ذرّہ ذرّہ ہو نظّارہ گاہِ حسن جانانہ.... ......خدا پوری کرے یہ حسرت دیدار حسرت کی...... .....کہ دیکھوں اور تیرے جلووں کو دیکھوں بے حجابانہ..... .....شکست توبہ کی تقریب میں جھک جھک کے ملتے ہیں..... .......کبھی پیمانہ شیشہ سے کبھی شیشہ سے پیمانہ...... .....سجا کر لخت دل سے کشتیٔ چشم تمنّا کو....... .....چلا ہوں بارگاہِ عشق میں لے کر یہ نذرانہ....... ......کبھی جو پردۂ بے صورتی میں جلوہ فرما تھے...... ......انہیں کو عالم صورت میں دیکھا بے حجابانہ....... .....مری دنیا بدل دی جنبش ابروئے جاناں نے.... .....کہ اپنا ہی رہا اپنا نہ بیگا نہ بیگانہ..... ......جلا کر شمع پروانے کو ساری عمر جلتی ہے...... ......اور

حدِ کُن فکاں سے گزر گیا، حدِ لامکاں سے گزر گیا ! Urdu Poetry-ARK .06

Image
  "حدِ کُن فکاں سے گزر گیا، حدِ لامکاں سے گزر گیا" "تری جستجو میں خبر نہیں میں کہاں کہاں سے گزر گیا"   UrduPoetry-ARK.blogspot.com ....کبھی مثل موج ہوائے گل، کبھی بن کے دود فغان دل..... ....ترے شوق دید میں بارہا، ترے آستاں سے گزر گیا.... .....یہ تو اپنا اپنا ہے حوصلہ، یہ تو اپنی اپنی اڑان ہے..... .....کوئی اڑ کے رہ گیا بام تک، کوئی کہکشاں سے گزر گیا.... 💗💖💕💔 .....شب ہجر ہنس کے گزار لی، غم عشق دل سے لگا لیا..... ....مرے جذب شوق کی داد دے، میں ہر امتحاں سے گزر گیا..... .....وہ مقام دیر و حرم بنے، وہیں سب کی گردنیں خم ہوئیں.... .....وہیں سربسجدہ ہوئی جبیں، توجہاں جہاں سے گزر گیا....

جسم دمکتا، زلف گھنیری، رنگیں لب، آنکھیں جادو ! Urdu Poetry-ARK .05

Image
  " غزل "   ....جسم دمکتا، زلف گھنیری، رنگیں لب، آنکھیں جادو..... .....‏سنگ مرمر، ادا، بادل، سرخ شفق، حیراں آہو.... ....‏بھکشو دانی، پیاسا پانی، دریا ساگر، جل گاگر..... ...‏گلشن خوشبو، کوئل کوکو، مستی دارو، میں اور تو .... 💓 ....بانبی ناگن، چھایا آنگن، گھنگھرو چھن چھن، آشا من.... ...‏آنکھیں کاجل، پربت بادل، وہ زلفیں اور یہ بازو ... 💟 ....‏راتیں مہکی، سانسیں دہکی، نظریں بہکی، رت لہکی.... ....‏سپن سلونا، پریم کھلونا، پھول بچھونا، وہ پہلو ..... 💞 ....تم سے دوری، یہ مجبوری، زخم کاری، بیداری،...... ....‏تنہا راتیں، سپنے کاتیں، خود سے باتیں، میری خو.....

حجاب اٹھے ہیں لیکن وہ رو بہ رو تو نہیں ! Urdu Poetry-ARK .04

Image
 "حجاب اٹھے ہیں لیکن وہ رو بہ رو تو نہیں" "‏"شریک عشق کہیں کوئی آرزو تو نہی ......‏یہ خود فریبئ احساس آرزو تو نہیں...... .....‏تری تلاش کہیں اپنی جستجو تو نہیں..... ......‏سکوت وہ بھی مسلسل سکوت کیا معنی....... .......‏کہیں یہی ترا انداز گفتگو تو نہیں....... .........‏انہیں بھی کر دیا بیتاب آرزو کس نے......... ......‏مری نگاہ محبت کہیں یہ تو تو نہیں........ .......کہاں یہ عشق کا عالم کہاں وہ حسن تمام....... ........‏یہ سوچتا ہوں کہ میں اپنے رو بہ رو تو نہیں....... ........‏خوشی سے ترک محبت کا عہد لے اے دوست....... ........‏مگر یہ دیکھ ترا دل لہو لہو تو نہیں....... .........‏نہ گرد راہ ہے رخ پر نہ آنکھ میں آنسو......... ........‏یہ جستجو بھی سہی اس کی جستجو تو نہیں........

ثبات بحرِ جہاں میں اپنا فقط مثالِ حباب دیکھا-------Urdu Poetry-ARK .02

Image
  ....... ثبات بحرِ جہاں میں اپنا فقط مثالِ حباب دیکھا......... ......نہ جوش دیکھا ، نہ شور دیکھا ، نہ موج دیکھی ، نہ آب دیکھا....... Urdu Poetry-ARK .02 💔💔💔💕💕💕💕💕 ......ہماری آنکھوں نے بھی تماشا عجب انتخاب دیکھا..... ...برائی دیکھی ، بھلائی دیکھی ، عذاب دیکھا ، ثواب دیکھا.... ......نہ دل ہی ٹھہرا ، نہ آنکھ جھپکی ، نہ چین پایا ، نہ خواب آیا....... .......خدا دکھائے نہ دشمنوں کو جو دوستی میں عذاب دیکھا....... .....سرور میں جس سے جانِ محزوں اُسی کو گردش وہی ہے پرخوں.... ......کہ چرخ زن مثل دور گردوں بد نام جام شراب دیکھا...... ....نظر میں ہے تیری کبریائی سما گئی تیری خودنمائی..... ......اگرچہ دیکھی بُہت خُدائی مگر نہ تیرا جواب دیکھا...... ......پڑے ہوئے تھے ہزار پردے کلیم دیکھو تو جب بھی غش تھے..... ......ہم اُس کی آنکھوں کے صدقے جس نے وہ جلوہِ بے حجاب دیکھا..... .....جو راہ میں تیرے آکے بیٹھے وہ فکر دیر و حرم سے چھوٹے..... .......کہ تیرے کوچے کے ساکنوں نے بہشت میں بھی عذاب دیکھا..... . .....یہ دل تو اے عشق گھر ہے تیرا کہ جس کو تو نے بگاڑ ڈالا...... ....مکاں سے تا لامکاں جو دیکھا

ان کے انداز کرم ، ان پہ وہ آنا دل کا...Urdu Poetry - ARK .01

Image
....ان کے انداز کرم ، ان پہ وہ آنا دل کا..... .....ہائے وہ وقت ، وہ باتیں ، وہ زمانا دل کا.... 💖 .......نہ سنا اس نے توجہ سے فسانا دل کا..... .....زندگی گزری ، مگر درد نہ جانا دل کا.....   ........کچھ نئی بات نہیں حسن پہ آنا دل کا....... ........مشغلہ ہے یہ نہایت ہی پرانا دل کا..........   ........وہ محبت کی شروعات ، وہ بے تھاشہ خوشی.......... ............دیکھ کر ان کو وہ پھولے نہ سمانا دل کا..........   ........دل لگی، دل کی لگی بن کے مٹا دیتی ہے.......... .........روگ دشمن کو بھی یارب ! نہ لگانا دل کا..........   ..........ایک تو میرے مقدر کو بگاڑا اس نے........ ..........اور پھر اس پہ غضب ہنس کے بنانا دل کا.......   ............میرے پہلو میں نہیں ، آپ کی مٹھی میں نہیں.......... .........بے ٹھکانے ہے بہت دن سے ،ٹھکانا دل کا.........   .........وہ بھی اپنے نہ ہوئے ، دل بھی گیا ہاتھوں سے....... ......“ ایسے آنے سے تو بہتر تھا نہ آنا دل کا “.......   ........خوب ہیں آپ بہت خوب ، مگر یاد رہے......... ..........زیب دیتا نہیں ایسوں کو ستانا دل کا........   .......بے جھجک آ کے ملو، ہنس کے