ان کے انداز کرم ، ان پہ وہ آنا دل کا...Urdu Poetry - ARK .01
....ان کے انداز کرم ، ان پہ وہ آنا دل کا.....
.....ہائے وہ وقت ، وہ باتیں ، وہ زمانا دل کا....
💖
.......نہ سنا اس نے توجہ سے فسانا دل کا.....
.....زندگی گزری ، مگر درد نہ جانا دل کا.....
........کچھ نئی بات نہیں حسن پہ آنا دل کا.......
........مشغلہ ہے یہ نہایت ہی پرانا دل کا..........
........وہ محبت کی شروعات ، وہ بے تھاشہ خوشی..........
............دیکھ کر ان کو وہ پھولے نہ سمانا دل کا..........
........دل لگی، دل کی لگی بن کے مٹا دیتی ہے..........
.........روگ دشمن کو بھی یارب ! نہ لگانا دل کا..........
..........ایک تو میرے مقدر کو بگاڑا اس نے........
..........اور پھر اس پہ غضب ہنس کے بنانا دل کا.......
............میرے پہلو میں نہیں ، آپ کی مٹھی میں نہیں..........
.........بے ٹھکانے ہے بہت دن سے ،ٹھکانا دل کا.........
.........وہ بھی اپنے نہ ہوئے ، دل بھی گیا ہاتھوں سے.......
......“ ایسے آنے سے تو بہتر تھا نہ آنا دل کا “.......
........خوب ہیں آپ بہت خوب ، مگر یاد رہے.........
..........زیب دیتا نہیں ایسوں کو ستانا دل کا........
.......بے جھجک آ کے ملو، ہنس کے ملاؤ آنکھیں..........
..........آؤ ہم تم کو سکھاتے ہیں ملانا دل کا..........
.........نقش بر آب نہیں ، وہم نہیں ، خواب نہیں........
.........آپ کیوں کھیل سمجھتے ہیں مٹانا دل کا.........
💃
.......حسرتیں خاک ہوئیں، مٹ گئے ارماں سارے...........
.............لٹ گیا کوچہء جاناں میں خزانا دل کا.........
❤
........لے چلا ہے مرے پہلو سے بصد شوق کوئی...........
........اب تو ممکن نہیں لوٹ کے آنا دل کا.........
👀
............ان کی محفل میں نصیر ! ان کے تبسم کی قسم..........
...........دیکھتے رہ گئے ہم ، ہاتھ سے جانا دل کا..........
😀😁😂😃😄😅😆😇😉😊😋😌😍😎😏😐😑😒😓😔😕😖😗😘😙😚😛
Comments
Post a Comment
Thanks