Posts

Showing posts from April 24, 2022

بہت فرسودہ لگتے ہیں مجھے اب پیار کے قصے... ! Urdu Poetry-ARK.50

Image
.......بہت فرسودہ لگتے ہیں مجھے اب پیار کے قصے ......گل و گلزار کی باتیں، لب و رخسار کے قصے   ....یہاں سب کے مقدر میں فقط زخمِ جدائی ہے ....سبھی جھوٹے فسانے ہیں وصالِ یار کے قصے ....بھلا عشق و محبت سے کسی کا پیٹ بھرتا ہے ....سنو تم کو سناتا ہوں میں کاروبار کے قصے ....مرے احباب کہتے ہیں یہی اک عیب ہے مجھ میں .....سرِ دیوار لکھتا ہوں پسِ دیوار کے قصے .....کہانی قیس و لیلیٰ کی بہت ہی خوب ہے لیکن .....مرے دل کو لبھاتے ہیں رسن و دار کے قصے .....میں کیسے خون روتا ہوں وطن کی داستانوں پر ......کبھی تم بھی تو سُن جاؤ مرے آزار کے قصے ......شعیب اکثر میں لوگوں سے اسی کارن نہیں ملتا .......وہی بے کار کی باتیں وہی بے کار کے قصے

نہ کوئی آپ جیسا تھا...نہ کوئی آپ جیسا ہے.....! Urdu Poetry-ARK .22

Image
.....‏نہ کوئی آپ جیسا تھا...نہ کوئی آپ جیسا ہے .....کوئی یوسف سے پوچھے...مصطفٰی ﷺ کا حُسن کیسا ہے   زمین و آسماں میں بھی کوئی مثال نہ ملی۔۔۔۔ مولا یا صل وسلم دائمًا ابدا علٰی حبیبکَ خیر الخلق کلھم۔۔۔۔۔۔   مرحبا یا مصطفیٰﷺ

کیوں نہ اِس راہ کا ایک ایک ہو ذرّہ روشن..... Urdu Poetry-ARK .25

Image
‏(نعت) ....کیوں نہ اِس راہ کا ایک ایک ہو ذرّہ روشن ....میرے سرکارؐ کا ہر اک نقشِ کفِ پا روشن ....جس کو حاصل ہو رضا اور شفاعت اُنؐ کی .....ہے اُسی شخص کی قسمت کا ستارا روشن .....آپؐ آئے ہیں اندھیروں کو مٹانے کے لیے .....کیوں نہ ہو آپؐ کا ہر طور طریقہ روشن .....حبِِ سرکارِ دوعالمؐ جو بسالے دل میں .....دونوں عالم میں ہو خوش بخت کا چہرہ روشن .....دیکھ کر ظلم رہے گا نہ وہ بے حس کی طرح ....جس کے سینے میں ہے ایمان کا جذبہ روشن .....زندگی بھر وہ جلائے گا محبّت کے چراغ ....آپؐ کے نور سے جس کا ہے عقیدہ روشن .....آپؐ کے چاہنے والوں کی یہی چاہت ہے .....شمعِ ایماں رہے سینے میں ہمیشہ روشن ....جس کو حاصل نہیں آقاؐ کی غلامی راغبؔ .....دین روشن ہے نہ اس شخص کی دنیا روشن

شام کو سَو لگے سَویرے سَو....! Urdu Poetry-ARK .31

Image
.... غزل .....شام کو سَو لگے سَویرے سَو ....زخم تازہ ہیں دل پہ میرے سَو   ....سَو عداوت کا سامنا ہوگا ....سامنے ہیں رفیق تیرے سَو ....بھیس میں خواہشوں کے بیٹھے ہیں .....دل میں سُکھ چین کے لُٹیرے سَو ....دید کی آس تو نہ تھی پھر بھی ....تیرے گھر کے لگائے پھیرے سَو ....اپنی آب و ہوا کی فکر کرو ....ہم پرندوں کے ہیں بسیرے سَو ...گردشِ وقت نے کیا تنہا ....ملنے والے کبھی تھے میرے سَو ....یوں ہی جگمگ نہ ہوگا جگ راغبؔ ...روشنی ایک ہے اندھیرے سَو

اِک اِک لمحہ گِن کر کاٹ رہا ہوں....Urdu Poetry-ARK .36

Image
 ... غزل ... .....اِک اِک لمحہ گِن کر کاٹ رہا ہوں .....ہجر کے دن یا پتھّر کاٹ رہا ہوں کاٹ رہا ہوں جیون کس نگری میں کس کے گھر کا چکّر کاٹ رہا ہوں خوش ہوتا ہوں خود کو دھوکا دے کر منظر سے پس منظر کاٹ رہا ہوں   بچپن ہی سے دل کی دیواروں پر نام تِرا لِکھ لِکھ کر کاٹ رہا ہوں پردیسی ہوں دیکھ لے اے تیرہ شب کتنی سزائیں دن بھر کاٹ رہا ہوں دشتِ ہجر میں وحشت کے خار و خس میں بھی تیرے برابر کاٹ رہا ہوں خوش آتا ہے تیرا ہر اک تحفہ دکھ کا کیک بھی ہنس کر کاٹ رہا ہوں ایک پہ میرا دل راغب ہے راغبؔ اِک محور پر چکّر کاٹ رہا ہوں۔