14 August speech | Meri Pehchan Pakistan Speech in Urdu Written
"پاکستان میری پہچان " صدر گرامی قدر !آج کی محفل میں میرا موضوع تقریر ہے پاکستان میری پہچان جناب والا ! میں اپنی پہچان کی تلاش میں تحریک پاکستان کے ایمان آفرین دور میں داخل ہوتا ہوں۔ ایک طرف برطانوی طاغوت ہے جو ہزاروں برس تک حکومت کرنے کا اعلان کر رہا ہے۔ دوسری طرف ہندوستان سامر اج ہے جو مسلمانوں سے اپنی ہزار سالہ غلامی کا انتقام لینے پر تلا ہوا ہے۔ ان دو عفریتوں کے درمیان میرا عظیم قائد محمد علی جناح مسکرا رہا ہے۔ اس کی پیشانی پر فتح عظیم کی بشارت لکھی ہے۔ وہ اتحاد ،تنظیم اور ایمان کا اسلحہ لے کر وقت کی بلندیوں پر ابھرتا ہے۔ اسکی آواز ا وقت کا سینہ چیر کر ہر مسلمان کے دل کی دھڑکن بن جاتی ہے۔ ملت اسلامیہ کے تمام غیرت مند فرزندان توحید کے پہلو بہ پہلو میرے جیسے لاکھوں طلبہ بھی اس قائد ملت اسلامیہ کا ہراول دستہ بن جاتے ہیں۔ اور جناب صدر !ایسے ہمت آفرین دور میں ایک برطانوی نمائندہ میرے قائد سے پوچھتا ہے کہ ” پاکستان کب وجود میں آئے گا” تو میرے قائد کا یہ جواب تاریخ کی انمٹ گواہی بن جاتا ہے کہ ” پاکستان تو اس وقت ہی معرض وجود میں آگیا تھا جب برصغیر میں پہلےہندو نے اسل
Comments
Post a Comment
Thanks