Posts

Showing posts with the label Poetry Urdu Ghazal

اِک اِک لمحہ گِن کر کاٹ رہا ہوں....Urdu Poetry-ARK .36

Image
 ... غزل ... .....اِک اِک لمحہ گِن کر کاٹ رہا ہوں .....ہجر کے دن یا پتھّر کاٹ رہا ہوں کاٹ رہا ہوں جیون کس نگری میں کس کے گھر کا چکّر کاٹ رہا ہوں خوش ہوتا ہوں خود کو دھوکا دے کر منظر سے پس منظر کاٹ رہا ہوں   بچپن ہی سے دل کی دیواروں پر نام تِرا لِکھ لِکھ کر کاٹ رہا ہوں پردیسی ہوں دیکھ لے اے تیرہ شب کتنی سزائیں دن بھر کاٹ رہا ہوں دشتِ ہجر میں وحشت کے خار و خس میں بھی تیرے برابر کاٹ رہا ہوں خوش آتا ہے تیرا ہر اک تحفہ دکھ کا کیک بھی ہنس کر کاٹ رہا ہوں ایک پہ میرا دل راغب ہے راغبؔ اِک محور پر چکّر کاٹ رہا ہوں۔

تجھے کھو کر بھی تجھے پاؤں جہاں تک دیکھوں....! Urdu Poetry-ARK .30

Image
.... شاعر ....تجھے کھو کر بھی تجھے پاؤں جہاں تک دیکھوں ....حسنِ یزداں سے تجھے حسنِ بتاں تک دیکھوں   ...تو نے یوں دیکھا ہے جیسے کبھی دیکھا ہی نہ تھا ...میں تو دل میں تیرے قدموں کے نشاں تک دیکھوں ...صرف اس شوق میں پوچھی ہیں ہزاروں باتیں ...میں تیرا حسن تیرے حسنِ بیاں تک دیکھوں ...میرے ویرانہء جاں میں تیری یادوں کے طفیل ...پھول کھلتے ہوئے نظر آتے ہیں جہاں تک دیکھوں ....وقت نے ذہن میں دھندلادیئے تیرے خدوخال ...یوں تو میں توٹتے تاروں کا دھواں تک دیکھوں ...دل گیا تھا تو یہ آنکھیں بھی کوئی لے جاتا ...میں فقط ایک ہی تصویر کہاں تک دیکھوں ...ایک حقیقت سہی فردوس میں حوروں کا وجود ...حسنِ انساں سے نمٹ لوں تو وہاں تک دیکھوں

وہ نگاہ مل کے نگاہ سے بہ ادائے خاص جھجھک گئی...! Urdu Poetry-ARK .28

Image
...وہ نگاہ مل کے نگاہ سے بہ ادائے خاص جھجھک گئی... ...تو برنگ خوں مری آرزو مری چشم تر سے ٹپک گئی... .....کبھی اشک بن کے ڈھلک گئی کبھی رشک بن کے جھلک گئی .....وہ شراب جام حیات سے جو شباب بن کے چھلک گئی .....مری آہ صاعقہ‌‌‌ بار جب مرے طور دل پہ چمک گئی .....جو زمیں سے تا بہ فلک گئی تو فلک سے تا بہ سمک گئی .....میں زہے نصیب گھرا ہوا ہوں تجلیوں کے ہجوم میں ....یہ شعاع کس کے جمال کی مری ظلمتوں میں چمک گئی .....اسی بے پناہ نگاہ کا مجھے بار بار ہدف بنا .....کہ دل آج جھوم کے دل بنا رگ جاں بھی میری پھڑک گئی ....پس دفن بھی نہ سکوں ملا تہ خاک حسرت عشق کو ....کبھی سبزہ بن کے لہک اٹھی کبھی پھول بن کے مہک گئی ....تری چشم مست نے ساقیا بھرے میکدے کو بھلا دیا ....کبھی یاد بن کے برس گئی کبھی شیشہ بن کے کھنک گئی ....کوئی کاش آ کے وقارؔ کے بھی شکستہ ساز کو چھیڑ دے ....وہ جنوں نواز ہوا چلی وہ قبائے غنچہ مسک گئی

کیجیے بات بال بچّوں سے.......! Urdu Poetry-ARK .21

Image
*غزل .....کیجیے بات بال بچّوں سے .....کیا ہیں خدشات بال بچّوں سے .....نیند آئے تو خواب بھی آئے .....ہو ملاقات بال بچّوں سے .......قدرتی طور پر ہیں وابستہ .......سب کے جذبات بال بچّوں سے ......کیوں اندھیرا رہے چراغ تلے .......ہو شروعات بال بچّوں سے ......ساری دنیا کی رائے ایک طرف .......کچھ سوالات بال بچّوں سے ......اتفاقات سے سوا ہیں اب ......اختلافات بال بچّوں سے ......ملنے دیتے نہیں مجھے راغبؔ .....میرے حالات بال بچّوں سے

‏کچھ یادگارِ شہر ستمگر ہی لے چلیں.....! Urdu Poetry-ARK .23

Image
....‏ کچھ یادگارِ شہر ستمگر ہی لے چلیں ....آئے ہیں اس گلی میں تو پتھر ہی لے چلیں ....یوں کس طرح کٹے گا کڑی دھوپ کا سفر .....سر پر خیالِ یار کی چادر ہی لے چلیں .....رنجِ سفر کی کوئی نشانی تو پاس ہو ......تھوڑی سی خاکِ کوچۂ دلبر ہی چلیں .......یہ کہہ کے چھیٹرتی ہے ہمیں دل گرفتگی .......گھبرا گئے ہیں آپ تو باہر ہی لے چلیں .......اس شہرِ بے چراغ میں جائے گی تو کہاں ........آ اے شبِ فراق تجھے گھر ہی لے چلیں   ........آ کہ وابستہ ہیں اس حسن کی یادیں تجھ سے ........جس نے اس دل کو پری خانہ بنا رکھا تھا ......جس کی الفت میں بھُلا رکھی تھی دنیا ہم نے ........دہر کو دہر کا افسانہ بنا رکھا تھا .....تجھ پہ بھی برسا ہے اُس بام سے مہتاب کا نور .......جس میں بیتی ہوئی راتوں کی کسک باقی ہے ......تو نے دیکھی ہے وہ پیشانی، وہ رخسار، وہ ہونٹ .....زندگی جن کے تصور میں لٹا دی ہم نے

نعت، نعتیہ کلام اور ہمارے اکابرین کا طرز عمل.....!Urdu Poetry-ARK .26

Image
....‏نعت، نعتیہ کلام اور ہمارے اکابرین کا طرز عمل ......صرف ایک واقعہ پیش خدمت ہے   ❤💞❤💞❤💞❤💞❤💞❤💞❤💕❤💞 ......ﻗﯿﺎﻡ ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻥ ﺳﮯ ﭘﮩﻠﮯ ﮐﺎ ﻭﺍﻗﻌﮧ ﮨﮯ .....ﺍﺟﻤﯿﺮ شریف ﻣﯿﮟﻧﻌﺘﯿﮧﻣﺸﺎﻋﺮﮦ منعقد ہونا تھا ......ﻓﮩﺮﺳﺖ ﺑﻨﺎﻧﮯ ﻭﺍﻟﻮﮞ ﮐﮯ ﺳﺎﻣﻨﮯ ﯾﮧ ﻣﺸﮑﻞ .......ﺗﮭﯽ ﮐﮧ ﺟﮕﺮ ﻣﺮﺍﺩ ﺁﺑﺎﺩﯼ ﺻﺎﺣﺐ ﮐﻮ ......ﺍﺱ ﻣﺸﺎﻋﺮﮮ ﻣﯿﮟﮐﯿﺴﮯ ﺑﻼﯾﺎ ﺟﺎﺋﮯ     ﻭﮦ ﮐُﮭﻠﮯ ﺭﻧﺪِ بلانوش ﺗﮭﮯ ﺍﻭﺭ .....مدحتِ رسولؐ جیسی بابرکت محفل ......مشکل یہ تھی کہ جگر بہت بڑے شاعر تھے انکی عدم شرکت .....مشاعرے کی کریڈیبلٹی پہ سوالیہ نشان تھی ......ﻣﻨﺘﻈﻤﯿﻦ ﮐﮯ ﺩﺭﻣﯿﺎﻥ ﺳﺨﺖﺍﺧﺘﻼﻑ ﭘﯿﺪﺍ ﮨﻮﮔﯿﺎ .....ﮐﭽﮫ ﺍﻥ کی شرکت کے ﺣﻖ ﻣﯿﮟ ﺗﮭﮯ .....مگر اکثریت مخالف تھی ﺩﺭ ﺍﺻﻞ ﺟﮕﺮ ﮐﺎ ﻣﻌﺎﻣﻠﮧ ﺗﮭﺎ ﮨﯽ ﺑﮍﺍ ﺍﺧﺘﻼﻓﯽ، ﺑﮍﮮ ﺑﮍﮮ ﺷﯿﻮﺥ ﺍﻭﺭ ﻋﺎﺭﻑ ﺑﺎﻟﻠﮧ،ﺍﺱ ﮐﯽ ﺷﺮﺍﺏ ﻧﻮﺷﯽ ﮐﮯ ﺑﺎﻭﺟﻮﺩ، ﺍﻥ ﺳﮯ ﻣﺤﺒﺖ ﮐﺮﺗﮯ ﺗﮭﮯ۔۔۔۔۔    گناہگار ہونے کے باوجود انہیں،قابلِ اصلاح گردانتے تھے ۔۔۔۔ ﺷﺮﯾﻌﺖ ﮐﮯ ﺳﺨﺘﯽ ﺳﮯ ﭘﺎﺑﻨﺪ ﻣﻮﻟﻮﯼ،ﺣﻀﺮﺍﺕ ﺑﮭﯽ ﺍﻥ ﺳﮯ ﻧﻔﺮﺕ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﮯ ﺑﺠﺎﺋﮯ ﺍﻓﺴﻮﺱﮐﺮﺗﮯ ﺗﮭﮯ۔۔۔۔    ﮐﮧ ﮨﺎﺋﮯ ﮐﯿﺴﺎ قابل ﺁﺩﻣﯽ شراب،نوشی جیسی ﺑﺮﺍﺋﯽ ﮐﺎﺷﮑﺎﺭ ﮨﮯ ۔۔۔۔ ﻋﻮﺍﻡ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﻭﮦ ﺍﯾﮏ ﺍﭼﮭﮯ ،ﺷﺎﻋﺮ ضرور تھے مگر ﺗﻤﺎﻡ  تر،ﺭ...

میں تمہارے عکس کی آرزو میں بس آئینہ ہی بنی رہی.....! Urdu Poetry-ARK .16

Image
....میں تمہارے عکس کی آرزو میں بس آئینہ ہی بنی رہی ....کبھی تم نہ سامنے آ سکے، کبھی مجھ پہ گرد پڑی رہی   .....وہ عجیب شام تھی، آج تک مِرے دل میں اُس کا ملال ہے   ......مِری طرح جو تِری منتظر .....تِرے راستے میں کھڑی رہی .....کبھی وقف ہجرمیں ہوگئی ......کبھی خوابِ وصل میں کھوگئی   ......میں فقیرِ عِشق بنی رہی، میں اسیرِ یاد ہُوئی رہی ......بڑی خامشی سے سَرک کے پھر ......مِرے دل کے گرد لپٹ گئی   ......وہ ردائے ابرِ سپید جو .....سرِ کوہسار تنی رہی .....ہُوئی اُس سے جب مِری بات بھی ......تھی شریکِ درد وہ ذات بھی   .....تو نہ جانے کون سی چیز کی ......مِری زندگی میں کمی رہی ......کیسے موہوم جہانوں سے گزر کرتی ہے .....شاعری خواب سے آگے بھی سفر کرتی ہے

یہ ہے میکدہ یہاں رند ہیں یہاں سب کا ساقی امام ہے....! Urdu Poetry-ARK .15

Image
....یہ ہے میکدہ یہاں رند ہیں یہاں سب کا ساقی امام ہے ....یہ حرم نہیں ہے اے شیخ جی یہاں پارسائی حرام ہے   ......جو ذرا سی پی کے بہک گیا اسے میکدے سے نکال دو .......یہاں کم نظر کا گزر نہیں یہاں اہلِ ظرف کا کام ہے .......کوئی مست ہے کوئی تشنہ لب تو کسی کے ہاتھ میں جام ہے ........مگر اب اس میں کوئی کرے بھی کیا یہ میکدے کا نظام ہے .......نہ سنا تو حور و قصور کی یہ حکایتیں مجھے واعظا ........کوئی بات کر درِ یار کی درِ یار ہی سے تو کام ہے ......تجھے اپنے حُسن کا واسطہ میرے شوقِ دید پہ رحم کھا .......ذرا مسکرا کر نقاب اُٹھا کہ نظر کو شوقِ سلام ہے ......جو اٹھی تو صبحِ دوام تھی جو جھکی تو شام ہی شام تھی ......تیری چشمِ مست میں ساقیا میری زندگی کا نظام ہے .......میرا فرض ہے کہ پڑا رہوں تیری بارگاہ میں ساقیا .......کوئی تشنہ لب ہے کہ سیر ہے یہی دیکھنا تیرا کام ہے ......کبھی میکدے میں جو آۓ وہ تو پلانا تھوڑی سی شیخ کو ........کہیں بھول جانا نا میکشو یہ بڑے ثواب کا کام ہے ......اسی کائنات سے اے جگر کوئی انقلاب اٹھے گا پھر .....کہ بلند ہو کے بھی آدمی ابھی خواہشوں کا غلام ہے

روز و شب یوں نہ اذیت میں گزارے ہوتے ...... ! Urdu Poetry -ARK .37

Image
....روز و شب یوں نہ اذیت میں گزارے ہوتے .......چین آجاتا اگر کھیل کے ہارے ہوتے   ....خود سے فرصت ہی ___میسر نہیں آئی ورنہ .....ہم کسی اور کے ہوتے ___ تو تمہارے ہوتے .....تجھ کو بھی غم نے ___ اگر ٹھیک سے برتا ہوتا .......تیرے چہرے پہ ____ خد و خال ہمارے ہوتے ......کھل گئی ہم پہ ___محبت کی حقیقت ورنہ ......یہ جو اب فائدے لگتے ہیں ___ خسارے ہوتے ......ایک بھی موج اگر ___میری حمایت کرتی .....میں نے اس پار ____کئی لوگ اتارے ہوتے .......لگ گئی اور کہیں ___عمر کی پونجی ورنہ .......زندگی ہم تِری دہلیز ____پہ ہارے ہوتے .....خرچ ہو جاتے ___ اسی ایک محبت میں کبیر ......دل اگر اور بھی ___ سینے میں ہمارے ہوتے

جسم دمکتا، زلف گھنیری، رنگیں لب، آنکھیں جادو ! Urdu Poetry-ARK .05

Image
  " غزل "   ....جسم دمکتا، زلف گھنیری، رنگیں لب، آنکھیں جادو..... .....‏سنگ مرمر، ادا، بادل، سرخ شفق، حیراں آہو.... ....‏بھکشو دانی، پیاسا پانی، دریا ساگر، جل گاگر..... ...‏گلشن خوشبو، کوئل کوکو، مستی دارو، میں اور تو .... 💓 ....بانبی ناگن، چھایا آنگن، گھنگھرو چھن چھن، آشا من.... ...‏آنکھیں کاجل، پربت بادل، وہ زلفیں اور یہ بازو ... 💟 ....‏راتیں مہکی، سانسیں دہکی، نظریں بہکی، رت لہکی.... ....‏سپن سلونا، پریم کھلونا، پھول بچھونا، وہ پہلو ..... 💞 ....تم سے دوری، یہ مجبوری، زخم کاری، بیداری،...... ....‏تنہا راتیں، سپنے کاتیں، خود سے باتیں، میری خو.....

حجاب اٹھے ہیں لیکن وہ رو بہ رو تو نہیں ! Urdu Poetry-ARK .04

Image
 "حجاب اٹھے ہیں لیکن وہ رو بہ رو تو نہیں" "‏"شریک عشق کہیں کوئی آرزو تو نہی ......‏یہ خود فریبئ احساس آرزو تو نہیں...... .....‏تری تلاش کہیں اپنی جستجو تو نہیں..... ......‏سکوت وہ بھی مسلسل سکوت کیا معنی....... .......‏کہیں یہی ترا انداز گفتگو تو نہیں....... .........‏انہیں بھی کر دیا بیتاب آرزو کس نے......... ......‏مری نگاہ محبت کہیں یہ تو تو نہیں........ .......کہاں یہ عشق کا عالم کہاں وہ حسن تمام....... ........‏یہ سوچتا ہوں کہ میں اپنے رو بہ رو تو نہیں....... ........‏خوشی سے ترک محبت کا عہد لے اے دوست....... ........‏مگر یہ دیکھ ترا دل لہو لہو تو نہیں....... .........‏نہ گرد راہ ہے رخ پر نہ آنکھ میں آنسو......... ........‏یہ جستجو بھی سہی اس کی جستجو تو نہیں........

ان کے انداز کرم ، ان پہ وہ آنا دل کا...Urdu Poetry - ARK .01

Image
....ان کے انداز کرم ، ان پہ وہ آنا دل کا..... .....ہائے وہ وقت ، وہ باتیں ، وہ زمانا دل کا.... 💖 .......نہ سنا اس نے توجہ سے فسانا دل کا..... .....زندگی گزری ، مگر درد نہ جانا دل کا.....   ........کچھ نئی بات نہیں حسن پہ آنا دل کا....... ........مشغلہ ہے یہ نہایت ہی پرانا دل کا..........   ........وہ محبت کی شروعات ، وہ بے تھاشہ خوشی.......... ............دیکھ کر ان کو وہ پھولے نہ سمانا دل کا..........   ........دل لگی، دل کی لگی بن کے مٹا دیتی ہے.......... .........روگ دشمن کو بھی یارب ! نہ لگانا دل کا..........   ..........ایک تو میرے مقدر کو بگاڑا اس نے........ ..........اور پھر اس پہ غضب ہنس کے بنانا دل کا.......   ............میرے پہلو میں نہیں ، آپ کی مٹھی میں نہیں.......... .........بے ٹھکانے ہے بہت دن سے ،ٹھکانا دل کا.........   .........وہ بھی اپنے نہ ہوئے ، دل بھی گیا ہاتھوں سے....... ......“ ایسے آنے سے تو بہتر تھا نہ آنا دل کا “.......   ........خوب ہیں آپ بہت خوب ، مگر یاد رہے......... ..........زیب دیتا نہیں ایسوں کو ستانا دل کا........ ...

Urdu Ghazal & Sad Ghazals in Urdu - Urdu Poetry-ARK .39

Image
....💖......"غزل" ....💘.......یاد کے رتھ پر اپنے آتے ہیں .............کیسے کیسے سپنے آتے ہیں   .....😍.........آتے ہیں شاید کچھ تڑپانے ..............اور کچھ لوگ تڑپنے آتے ہیں   .......👧.....ریگِ رواں کی صورت اُڑ اُڑ کر ................صحراؤں میں کھپنے آتے ہیں   .........💋.......جاتے ہیں یادوں کے گہر چننے .....................یاد کی مالا جپنے آتے ہیں   ......💃....وصل کی رُت کیوں چھوڑ کے ہم راغبؔ ....................ہجر کی آگ میں تپنے آتے ہیں   urdupoetry-ark & information & stories. Please Subscribe This Channel & Get Best Collections of Poetry and Information.