روز و شب یوں نہ اذیت میں گزارے ہوتے ...... ! Urdu Poetry -ARK .37

....روز و شب یوں نہ اذیت میں گزارے ہوتے

.......چین آجاتا اگر کھیل کے ہارے ہوتے


heart touching urdu ghazals,pakistani urdu ghazal,ghazal in urdu romantic,full romantic ghazal,urdu ghazal rekhta

 

....خود سے فرصت ہی ___میسر نہیں آئی ورنہ
.....ہم کسی اور کے ہوتے ___ تو تمہارے ہوتے


.....تجھ کو بھی غم نے ___ اگر ٹھیک سے برتا ہوتا
.......تیرے چہرے پہ ____ خد و خال ہمارے ہوتے


......کھل گئی ہم پہ ___محبت کی حقیقت ورنہ
......یہ جو اب فائدے لگتے ہیں ___ خسارے ہوتے


......ایک بھی موج اگر ___میری حمایت کرتی
.....میں نے اس پار ____کئی لوگ اتارے ہوتے


.......لگ گئی اور کہیں ___عمر کی پونجی ورنہ
.......زندگی ہم تِری دہلیز ____پہ ہارے ہوتے


.....خرچ ہو جاتے ___ اسی ایک محبت میں کبیر
......دل اگر اور بھی ___ سینے میں ہمارے ہوتے

Comments

Popular posts from this blog

وہی داغِ لالہ کی بات ہے کہ بہ نامِ حسن ادھر گئی......! Urdu Poetry-ARK .18

تم روٹھ چکے دل ٹوٹ چکا اب یاد نہ آؤ رہنے دو ! Urdu Poetry-ARK .08

شام کو سَو لگے سَویرے سَو....! Urdu Poetry-ARK .31

اپنے ماضی کے تصور سے ہراساں ہوں میں....! Urdu Poetry-ARK .29

تیرے حرف و لب کا طلسم تھا....مری آب و تاب میں رہ گیا.......! Urdu Poetry-ARK .14