Posts

Showing posts from October 17, 2021

Urdu Poetry | Urdu Shayari & SMS With beautiful design images -ARK .35

 Urdu Poetry-ARK .35  غزل اِک اِک لمحہ گِن کر کاٹ رہا ہوں ہجر کے دن یا پتھّر کاٹ رہا ہوں کاٹ رہا ہوں جیون کس نگری میں کس کے گھر کا چکّر کاٹ رہا ہوں خوش ہوتا ہوں خود کو دھوکا دے کر منظر سے پس منظر کاٹ رہا ہوں   بچپن ہی سے دل کی دیواروں پر نام تِرا لِکھ لِکھ کر کاٹ رہا ہوں پردیسی ہوں دیکھ لے اے تیرہ شب کتنی سزائیں دن بھر کاٹ رہا ہوں دشتِ ہجر میں وحشت کے خار و خس میں بھی تیرے برابر کاٹ رہا ہوں خوش آتا ہے تیرا ہر اک تحفہ دکھ کا کیک بھی ہنس کر کاٹ رہا ہوں ایک پہ میرا دل راغب ہے راغبؔ اِک محور پر چکّر کاٹ رہا ہوں۔   UrduPoetry-ARK.blogspot.com @asgharkhan242 urdu poetry & information & stories, Please Subscribe This Channel & Get Best Collections of Poetry and Informations. https://www.facebook.com/JournalistAsgharkhan UrduPoetry-ARK.blogspot.com  poetry & information & stories. Please Subscribe This Channel & Get Best Collections of Poetry and Informations.

Urdu Poetry | Urdu Shayari & SMS With beautiful design images -ARK .34

 Urdu Poetry-ARK .34    بچھڑ گئے تو یہ دل عمر بھر لگے گا نہیں لگے گا، لگنے لگا ہے، مگر لگے گا نہیں! نہیں لگے گا اُسے دیکھ کر، مگر خوش ہے میں خوش نہیں ہوں مگر، دیکھ کر لگے گا نہیں جنوں کا حجم زیادہ، تمہارا ظرف ہے کم ذرا سا گملا ہے، اِس میں شجر لگے گا نہیں اک ایسا زخم نما دِل قریب سے گزرا دِل اُس کو دیکھ کے چیخا: "ٹھہر! لگے گا نہیں ؟" جنوں سے کُند کِیا ہے، سو اُس کے حسن کا کیل مرے سوا کِسی دیوار پر لگے گا نہیں ہمارے دِل کو ابھی مستقل پتہ نہ بنا ہمیں پتہ ہے ترا دل اِدھر لگے گا نہیں بہت توجہ، تعلق بگاڑ دیتی ہے زیادہ ڈرنے لگیں گے تو ڈر لگے گا نہیں۔   UrduPoetry-ARK.blogspot.com @asgharkhan242 urdu poetry & information & stories, Please Subscribe This Channel & Get Best Collections of Poetry and Informations. https://www.facebook.com/JournalistAsgharkhan UrduPoetry-ARK.blogspot.com  poetry & information & stories. Please Subscribe This Channel & Get Best Collections of Poetry and Informations.

Urdu Poetry-ARK .32

 Urdu Poetry-ARK .32   جو خیال تھے نہ قیاس تھے وہی لوگ مجھ سے بچھڑ گئے جو محبتوں کے اساس تھے وہی لوگ مجھ سے بچھڑ گئے جنہیں مانتا ہی نہیں یہ دل، وہی لوگ میرے ہیں ہمسفر مجھے ہر طرح سے جوراس تھے وہی لوگ مجھ سے بچھڑ گئے مجھے لمحہ بھر کی رفاقتوں کے سراب اور ستائیں گے میری عمر بھر کی جو پیاس تھے وہی لوگ مجھ سے بچھڑ گئے یہ خیال سارے ہیں عارضی،یہ گلاب سارے ہیں کاغذی گلِ آرزو کی جو باس تھے وہی لوگ مجھ سے بچھر گئے جنہیں کر سکا نہ قبول میں،وہ شریک راہِ سفر ہوئے جو مری طلب مِری آس تھے وہی لوگ مجھ سے بچھڑ گئے مری دھڑکنوں کے قریب تھے ،مری چاہ تھے ،مرا خواب تھے جو روز و شب مرے پاس تھے وہی لوگ مجھ سے بچھڑ گئے   UrduPoetry-ARK.blogspot.com @asgharkhan242 urdu poetry & information & stories, Please Subscribe This Channel & Get Best Collections of Poetry and Informations. https://www.facebook.com/JournalistAsgharkhan UrduPoetry-ARK.blogspot.com  poetry & information & stories. Please Subscribe This Channel & Get Best Collections of Poetry and Informations.