Urdu Poetry | Urdu Shayari & SMS With beautiful design images -ARK .34

 Urdu Poetry-ARK .34

 

 بچھڑ گئے تو یہ دل عمر بھر لگے گا نہیں
لگے گا، لگنے لگا ہے، مگر لگے گا نہیں!

نہیں لگے گا اُسے دیکھ کر، مگر خوش ہے
میں خوش نہیں ہوں مگر، دیکھ کر لگے گا نہیں

جنوں کا حجم زیادہ، تمہارا ظرف ہے کم
ذرا سا گملا ہے، اِس میں شجر لگے گا نہیں

اک ایسا زخم نما دِل قریب سے گزرا
دِل اُس کو دیکھ کے چیخا: "ٹھہر! لگے گا نہیں ؟"

جنوں سے کُند کِیا ہے، سو اُس کے حسن کا کیل
مرے سوا کِسی دیوار پر لگے گا نہیں

ہمارے دِل کو ابھی مستقل پتہ نہ بنا
ہمیں پتہ ہے ترا دل اِدھر لگے گا نہیں

بہت توجہ، تعلق بگاڑ دیتی ہے
زیادہ ڈرنے لگیں گے تو ڈر لگے گا نہیں۔


 

UrduPoetry-ARK.blogspot.com

@asgharkhan242

urdu poetry & information & stories, Please Subscribe This Channel & Get Best Collections of Poetry and Informations.

https://www.facebook.com/JournalistAsgharkhan

UrduPoetry-ARK.blogspot.com

 poetry & information & stories. Please Subscribe This Channel & Get Best Collections of Poetry and Informations.

Comments

Popular posts from this blog

وہی داغِ لالہ کی بات ہے کہ بہ نامِ حسن ادھر گئی......! Urdu Poetry-ARK .18

تم روٹھ چکے دل ٹوٹ چکا اب یاد نہ آؤ رہنے دو ! Urdu Poetry-ARK .08

شام کو سَو لگے سَویرے سَو....! Urdu Poetry-ARK .31

اپنے ماضی کے تصور سے ہراساں ہوں میں....! Urdu Poetry-ARK .29

تیرے حرف و لب کا طلسم تھا....مری آب و تاب میں رہ گیا.......! Urdu Poetry-ARK .14