میں تمہارے عکس کی آرزو میں بس آئینہ ہی بنی رہی.....! Urdu Poetry-ARK .16
....میں تمہارے عکس کی آرزو میں بس آئینہ ہی بنی رہی
....کبھی تم نہ سامنے آ سکے، کبھی مجھ پہ گرد پڑی رہی
.....وہ عجیب شام تھی، آج تک مِرے دل میں اُس کا ملال ہے
......مِری طرح جو تِری منتظر
.....تِرے راستے میں کھڑی رہی
.....کبھی وقف ہجرمیں ہوگئی
......کبھی خوابِ وصل میں کھوگئی
......میں فقیرِ عِشق بنی رہی، میں اسیرِ یاد ہُوئی رہی
......بڑی خامشی سے سَرک کے پھر
......مِرے دل کے گرد لپٹ گئی
......وہ ردائے ابرِ سپید جو
.....سرِ کوہسار تنی رہی
.....ہُوئی اُس سے جب مِری بات بھی
......تھی شریکِ درد وہ ذات بھی
.....تو نہ جانے کون سی چیز کی
......مِری زندگی میں کمی رہی
......کیسے موہوم جہانوں سے گزر کرتی ہے
.....شاعری خواب سے آگے بھی سفر کرتی ہے
Comments
Post a Comment
Thanks