یہ ہے میکدہ یہاں رند ہیں یہاں سب کا ساقی امام ہے....! Urdu Poetry-ARK .15

....یہ ہے میکدہ یہاں رند ہیں یہاں سب کا ساقی امام ہے

....یہ حرم نہیں ہے اے شیخ جی یہاں پارسائی حرام ہے

 

heart touching urdu ghazals,pakistani urdu ghazal,ghazal in urdu romantic,urdu ghazal rekhta,urdu sad ghazal,nice ghazal in urdu,short ghazal in urdu,


......جو ذرا سی پی کے بہک گیا اسے میکدے سے نکال دو

.......یہاں کم نظر کا گزر نہیں یہاں اہلِ ظرف کا کام ہے


.......کوئی مست ہے کوئی تشنہ لب تو کسی کے ہاتھ میں جام ہے

........مگر اب اس میں کوئی کرے بھی کیا یہ میکدے کا نظام ہے


.......نہ سنا تو حور و قصور کی یہ حکایتیں مجھے واعظا

........کوئی بات کر درِ یار کی درِ یار ہی سے تو کام ہے


......تجھے اپنے حُسن کا واسطہ میرے شوقِ دید پہ رحم کھا

.......ذرا مسکرا کر نقاب اُٹھا کہ نظر کو شوقِ سلام ہے


......جو اٹھی تو صبحِ دوام تھی جو جھکی تو شام ہی شام تھی

......تیری چشمِ مست میں ساقیا میری زندگی کا نظام ہے


.......میرا فرض ہے کہ پڑا رہوں تیری بارگاہ میں ساقیا

.......کوئی تشنہ لب ہے کہ سیر ہے یہی دیکھنا تیرا کام ہے


......کبھی میکدے میں جو آۓ وہ تو پلانا تھوڑی سی شیخ کو

........کہیں بھول جانا نا میکشو یہ بڑے ثواب کا کام ہے


......اسی کائنات سے اے جگر کوئی انقلاب اٹھے گا پھر

.....کہ بلند ہو کے بھی آدمی ابھی خواہشوں کا غلام ہے

Comments

Popular posts from this blog

نہ کوئی آپ جیسا تھا...نہ کوئی آپ جیسا ہے.....! Urdu Poetry-ARK .22

14 August speech | Meri Pehchan Pakistan Speech in Urdu Written

بہت فرسودہ لگتے ہیں مجھے اب پیار کے قصے... ! Urdu Poetry-ARK.50

نہ حریفِ جاں نہ شریکِ غم شبِ انتظار کوئی تو ہو ! Urdu Poetry-ARK .03

وہ گیا تو ساتھ ہی لے گیا ، سبھی رنگ اُتار کے شہر کا...... Urdu Poetry-ARK .33