جسم دمکتا، زلف گھنیری، رنگیں لب، آنکھیں جادو ! Urdu Poetry-ARK .05

 

"غزل"

 
Hindi Shayari,sad shayri,2 Line Poetry,Urdu Ghazal,urdu poetry & information & stories, جسم دمکتا، زلف گھنیری، رنگیں لب، آنکھیں جادو,

....جسم دمکتا، زلف گھنیری، رنگیں لب، آنکھیں جادو.....

.....‏سنگ مرمر، ادا، بادل، سرخ شفق، حیراں آہو....


....‏بھکشو دانی، پیاسا پانی، دریا ساگر، جل گاگر.....

...‏گلشن خوشبو، کوئل کوکو، مستی دارو، میں اور تو ....

💓
....بانبی ناگن، چھایا آنگن، گھنگھرو چھن چھن، آشا من....

...‏آنکھیں کاجل، پربت بادل، وہ زلفیں اور یہ بازو ...

💟
....‏راتیں مہکی، سانسیں دہکی، نظریں بہکی، رت لہکی....

....‏سپن سلونا، پریم کھلونا، پھول بچھونا، وہ پہلو .....

💞
....تم سے دوری، یہ مجبوری، زخم کاری، بیداری،......

....‏تنہا راتیں، سپنے کاتیں، خود سے باتیں، میری خو.....

Comments

Popular posts from this blog

تم ایک گورکھ دھندا ہو.....! Urdu Poetry-ARK .24

14 August speech | Meri Pehchan Pakistan Speech in Urdu Written

تم روٹھ چکے دل ٹوٹ چکا اب یاد نہ آؤ رہنے دو ! Urdu Poetry-ARK .08

ان کے انداز کرم ، ان پہ وہ آنا دل کا...Urdu Poetry - ARK .01

غُرورِ حُسن میں شاہی جلال ہوتا ہے ! Urdu Poetry-ARK .10