نہ محراب حرم سمجھے نہ جانے طاقِ بتخانہ ! Urdu Poetry-ARK .09

 

"نہ محراب حرم سمجھے نہ جانے طاقِ بتخانہ"

"جہاں دیکھی تجلی ہو گیا قربان پروانہ"

Hindi Shayari,sad shayri,2 Line Poetry,Poetry and Informations,Urdu Ghazal,Shayari & Urdu Ghazals, نہ محراب حرم سمجھے نہ جانے طاقِ بتخانہ,

UrduPoetry-ARK.blogspot.com



....دلِ آزاد کو وحشت نے بخشا ہے وہ کاشانہ.....

.....کہ اک درجانبِ کعبہ ہے اک در سوئے بتخانہ.....

 

......بنائے میکدہ ڈالی جو تو نے پیر میخانہ......

......تو کعبہ ہی رہا کعبہ نہ  پھر بتخانہ بتخانہ.....


......کہاں کا طور مشتاق لقا وہ آنکھ پیدا کر......

......کہ ذرّہ ذرّہ ہو نظّارہ گاہِ حسن جانانہ....


......خدا پوری کرے یہ حسرت دیدار حسرت کی......

.....کہ دیکھوں اور تیرے جلووں کو دیکھوں بے حجابانہ.....


.....شکست توبہ کی تقریب میں جھک جھک کے ملتے ہیں.....

.......کبھی پیمانہ شیشہ سے کبھی شیشہ سے پیمانہ......


.....سجا کر لخت دل سے کشتیٔ چشم تمنّا کو.......

.....چلا ہوں بارگاہِ عشق میں لے کر یہ نذرانہ.......


......کبھی جو پردۂ بے صورتی میں جلوہ فرما تھے......

......انہیں کو عالم صورت میں دیکھا بے حجابانہ.......


.....مری دنیا بدل دی جنبش ابروئے جاناں نے....

.....کہ اپنا ہی رہا اپنا نہ بیگا نہ بیگانہ.....


......جلا کر شمع پروانے کو ساری عمر جلتی ہے......

......اور اپنی جان دے کر چین سے سوتا ہے پروانہ.....


......کسی کی محفل عشرت میں پیہم دور چلتے ہیں......

.....کسی کی عمر کا لبریز ہونے کو ہے پیمانہ......


......ہماری زندگی تو مختصر سی اک کہانی تھی......

......بھلا ہو موت کا جس نے بنا رکھا ہے افسانہ.....


......یہ لفظ سالک ومجذوب کی ہے شرح اے بیدم......

.....کہ اک ہشیار ختم المرسلیں اور ایک دیوانہ.....

Comments

Popular posts from this blog

نہ کوئی آپ جیسا تھا...نہ کوئی آپ جیسا ہے.....! Urdu Poetry-ARK .22

14 August speech | Meri Pehchan Pakistan Speech in Urdu Written

بہت فرسودہ لگتے ہیں مجھے اب پیار کے قصے... ! Urdu Poetry-ARK.50

نہ حریفِ جاں نہ شریکِ غم شبِ انتظار کوئی تو ہو ! Urdu Poetry-ARK .03

وہ گیا تو ساتھ ہی لے گیا ، سبھی رنگ اُتار کے شہر کا...... Urdu Poetry-ARK .33