درد کابوجھ ترے شہر سے لائے ہوئے لوگ ! Urdu Poetry-ARK .11

 

"درد کابوجھ ترے شہر سے لائے ہوئے لوگ"

"اب کہاں جائیں یہ زخموں کوسجائے ہوئے لوگ"

Dr. Najma Shaheen Khosa, sad shayri,2 Line Poetry,Shayari & Urdu Ghazals. Read,Urdu Ghazal,درد کابوجھ ترے شہر سے لائے ہوئے لوگ ,, Shayari & Urdu Ghazals,

UrduPoetry-ARK.blogspot.com


.....ہیں اس آسیب کے ہر روپ سے انجان ابھی......

......یہ جو ہیں عشق حقیقت کوبھلائے ہوئے لوگ.....


.......کون کہتا ہے کہ زندہ ہیں بظاہر زندہ......

......روح کا بوجھ بدن میں ہی اٹھائے ہوئے لوگ.....


......بنتے جاتے ہیں یہ تصویر گئے وقتوں کی.....

.....ہجرکے روگ کوسینے سے لگائے ہوئے لوگ....


.....وہ جو کٹیا تھی جہاں عشق بسیرا تھا کبھی.....

.....وحشتوں کے ہیں وہاں اب تو ستایے ہوئے لوگ.....


.....ہیں یہی جن سے سلامت ہے محبت کاوجود.....

......پھول پتھرمیں وفاﺅں کے کھلائے ہوئے لوگ.....


.....حال پوچھونہ کبھی بچھڑے دلوں کاشاہیں.....

.....اپنے لاشوں کوہیں شانوں پہ اٹھائے ہوئے لوگ.....

Comments

Popular posts from this blog

14 August speech | Meri Pehchan Pakistan Speech in Urdu Written

وہ نگاہ مل کے نگاہ سے بہ ادائے خاص جھجھک گئی...! Urdu Poetry-ARK .28

تجھے کھو کر بھی تجھے پاؤں جہاں تک دیکھوں....! Urdu Poetry-ARK .30

The Ruwit Hilal Committee has announced that the moon of Shaban will not be visible

اپنے ماضی کے تصور سے ہراساں ہوں میں....! Urdu Poetry-ARK .29