Posts

غم دوراں نے بھی سیکھ لئے غم جاناں کے چلن... ! Urdu Poetry-ARK.47

Image
    ...غم دوراں نے بھی سیکھ لئے غم جاناں کے چلن... ...وہی سوچی ہوئی چالیں ، وہی بے ساختہ پن ...     ......ابھی کچھ لوگ باقی ہیں .......جو اچھا سوچ سکتے ہیں ......ترنم گھول سکتے ہیں .......محبت بول سکتے ہیں ......تبسم اوڑھ سکتے ہیں .......دلوں کو جوڑ سکتے ہیں .......تمہارے ساتھ چلنے کو .......زمانہ چھوڑ سکتے ہیں ........ابھی کچھ لوگ باقی ہیں .......جو اچھا سوچ سکتے ہیں ........تصنع سے مبرا ہیں ......متانت سے مرصع ہیں .......وضع داری کا پیکر ہیں .......رواداری کا مظہر ہیں .......نئے رستے بناتے ہیں ......نئے رشتے سجاتے ہیں ......شہر سے جب نکلتے ہیں .......تو صحراؤں میں رکتے ہیں ......ابھی کچھ لوگ باقی ہیں ......جو اچھا سوچ سکتے ہیں .......زمیں زادے ہیں دیوانے .....یہ علم و فن کے پروانے ......کسی کو مان دیتے ہیں ......کسی کی مان لیتے ہیں .......کسی کو کم نہیں کہتے .......سفر میں دم نہیں لیتے ......زمیں آباد کرتے ہیں ......فلک کو کھوج سکتے ہیں .......ابھی کچھ لوگ باقی ہیں ........جو اچھا سوچ سکتے ہیں ........کوئی جو ڈھونڈنا چاہے ........انہیں گر کھوجنا چاہے .......تو خود ...

خدائے برتر تری زمیں پر..... ! Urdu Poetry-ARK.46

Image
.......خدائے برتر تری زمیں پر   ......خدائے برتر! تری زمیں پر ..... زمیں کی خاطر یہ جنگ کیوں ہے؟   .....ہر ایک فتح و ظفر کے دامن  ......پہ خونِ انسان کا رنگ کیوں ہے؟ .....زمیں بھی تیری ہے ہم بھی تیرے ....... یہ ملکیت کا سوال کیا ہے؟   ........یہ قتل و خواں کا رواج کیوں ہے ......... یہ رسمِ جنگ و جدا ل کیا ہے؟   .........جنہیں طلب ہے جہان بھر کی ...... انہیں کا دل اتنا تنگ کیوں ہے؟   ......خدائے برتر! تری زمیں پر .......زمیں کی خاطر یہ جنگ کیوں ہے؟ ......غریب ماؤں، شریف بہنوں کو  ........امن و عزت کی زندگی دے   ........جنہیں عطا کی ہے تو نے طاقت ......... انہیں ہدایت کی روشنی دے   ........سروں میں کبر و غرور کیوں ہے ....... دلوں کے شیشے پہ زنگ کیوں ہے؟   .........خدائے برتر! تری زمیں پر ....... زمیں کی خاطر یہ جنگ کیوں ہے؟

جہاں تک کام چلتا ہو غذا سے.....! Urdu Poetry-ARK.44

Image
....جہاں تک کام چلتا ہو غذا سے.... .....وہاں تک چاہیے بچنا دوا سے.... .   ......اگر خوں کم بنے، بلغم زیادہ .......تو کھا گاجر، چنے ، شلغم زیادہ .......جگر کے بل پہ ہے انسان جیتا .......اگر ضعف جگر ہے کھا پپیتا ......جگر میں ہو اگر گرمی کا احساس ......مربّہ آملہ کھا یا انناس .......اگر ہوتی ہے معدہ میں گرانی .......تو پی لی سونف یا ادرک کا پانی ......تھکن سے ہوں اگر عضلات ڈھیلے ......تو فوراََ دودھ گرما گرم پی لے .....جو دکھتا ہو گلا نزلے کے مارے .......تو کر نمکین پانی کے غرارے .......اگر ہو درد سے دانتوں کے بے کل .....تو انگلی سے مسوڑوں پر نمک مَل .....جو طاقت میں کمی ہوتی ہو محسوس ......تو مصری کی ڈلی ملتان کی چوس ......شفا چاہیے اگر کھانسی سے جلدی ......تو پی لے دودھ میں تھوڑی سی ہلدی .....اگر کانوں میں تکلیف ہووے ......تو سرسوں کا تیل پھائے سے نچوڑے .....اگر آنکھوں میں پڑ جاتے ہوں جالے ......تو دکھنی مرچ گھی کے ساتھ کھا لے .......تپ دق سے اگر چاہیے رہائی ......بدل پانی کے گّنا چوس بھائی .......دمہ میں یہ غذا بے شک ہے اچھی .......کھٹائی چھوڑ کھا دریا کی مچھلی ......اگر تجھ کو لگ...

اصول محبت میں تم خود بے وفا ہو محسن.... ! Urdu Poetry-ARK.43

Image
......اصول محبت میں تم خود بے وفا ہو محسن..... ......وہ جو بچھڑا تو تم مر کیوں نہیں گئے.....     ....کوئی یاد ہی رخت سفر ٹھہرے کوئی راہ گزر انجانی ہو .....جب تک مری عمر جوان رہے اور یہ تصویر پرانی ہو ......کوئی ناؤ کہیں منجدھار میں ڈوبے چاند سے الجھے اور ادھر ........موجوں  کی   وہی  حلقہ  بندی  دریا  کی   وہی  طغیانی  ہو .....اسی رات اور دن کے میلے میں ترا ہاتھ چھٹے مرے ہاتھوں سے .......ترے  ساتھ  تری  تنہائی  ہو مرے ساتھ مری ویرانی ہو .....یوں خانۂ دل میں اک  خوشبو آباد ہے  اور لو دیتی  ہے .....جو باد شمال کے پہرے میں کوئی تنہا رات کی رانی ہو .......کیا ڈھونڈتے ہیں کیا کھو بیٹھے کس عجلت میں ہیں لوگ یہاں ........سر راہ کچھ ایسے ملتے ہیں  جیسے  کوئی  رسم  نبھانی  ہو .........ہم کب  تک  اپنے ہاتھوں سے خود اپنے لیے دیوار چنیں ........کبھی تجھ سے حکم عدولی ہو کبھی مجھ سے نافرمانی ہو .......کچھ یادیں اور کتابیں ہوں مرا عشق ہو اور یارانے ہوں ......اسی آب و ہو...

آج مشکل تھا _سمبھلنا...... ! Urdu Poetry-ARK .42

Image
.......آج مشکل تھا _سمبھلنا..... .......تُو مصیبت میں عجب یاد آیا....... ....اب جو دیکھیں تو کوئی ایسی بڑی بات نہ تھی .....یہ شب و روز، ماہ و سال کا پُر پیچ سفر .....قدرے آسان بھی ہو سکتا تھا ....یہ جو ہر موڑ پہ کچھ الجھے ہوئے رستے ہیں .....ان میں ترتیب کا امکان بھی ہو سکتا تھا .....بخت سے امن کی راہیں بھی نکل سکتی تھیں ......وقت سے صلح کا امکان بھی ہو سکتا تھا ....اب جو دیکھیں تو بہت صاف نظر آتے ہیں .......سارے منظر بھی، پسِ منظر بھی ......لیکن اس دیر خیالی کا صلہ کیا ہو گا .....وہ جو ہونا تھا ہوا...ہو بھی چکا .....وقت کی لوح پہ لکھے ہوئے تحریر کے حرف ......خطِ تنسیخ سے واقف ہی نہیں .....بخت، مکتب کے رجسٹر کی طرح ہوتا ہے ....اپنے نمبرپہ جو’ لبیک‘ نہیں کہہ پائے .....اُن کا کچھ عُذر نہیں، کوئی بھی فریاد نہیں ......لائنیں کٹتی رہیں، لفظ بدلنے کے سبب .....کوئی تحریر مسلسل نہیں ہونے پائی .....حاصل عمر، یہی چند ادھورے خاکے ....کوئی تصویر مکمل نہیں ہونے پائی

Urdu Poetry | Urdu Shayari & SMS With beautiful design images -ARK .35

 Urdu Poetry-ARK .35  غزل اِک اِک لمحہ گِن کر کاٹ رہا ہوں ہجر کے دن یا پتھّر کاٹ رہا ہوں کاٹ رہا ہوں جیون کس نگری میں کس کے گھر کا چکّر کاٹ رہا ہوں خوش ہوتا ہوں خود کو دھوکا دے کر منظر سے پس منظر کاٹ رہا ہوں   بچپن ہی سے دل کی دیواروں پر نام تِرا لِکھ لِکھ کر کاٹ رہا ہوں پردیسی ہوں دیکھ لے اے تیرہ شب کتنی سزائیں دن بھر کاٹ رہا ہوں دشتِ ہجر میں وحشت کے خار و خس میں بھی تیرے برابر کاٹ رہا ہوں خوش آتا ہے تیرا ہر اک تحفہ دکھ کا کیک بھی ہنس کر کاٹ رہا ہوں ایک پہ میرا دل راغب ہے راغبؔ اِک محور پر چکّر کاٹ رہا ہوں۔   UrduPoetry-ARK.blogspot.com @asgharkhan242 urdu poetry & information & stories, Please Subscribe This Channel & Get Best Collections of Poetry and Informations. https://www.facebook.com/JournalistAsgharkhan UrduPoetry-ARK.blogspot.com  poetry & information & stories. Please Subscribe This Channel & Get Best Collections of Poetry and Informations.

Urdu Poetry | Urdu Shayari & SMS With beautiful design images -ARK .34

 Urdu Poetry-ARK .34    بچھڑ گئے تو یہ دل عمر بھر لگے گا نہیں لگے گا، لگنے لگا ہے، مگر لگے گا نہیں! نہیں لگے گا اُسے دیکھ کر، مگر خوش ہے میں خوش نہیں ہوں مگر، دیکھ کر لگے گا نہیں جنوں کا حجم زیادہ، تمہارا ظرف ہے کم ذرا سا گملا ہے، اِس میں شجر لگے گا نہیں اک ایسا زخم نما دِل قریب سے گزرا دِل اُس کو دیکھ کے چیخا: "ٹھہر! لگے گا نہیں ؟" جنوں سے کُند کِیا ہے، سو اُس کے حسن کا کیل مرے سوا کِسی دیوار پر لگے گا نہیں ہمارے دِل کو ابھی مستقل پتہ نہ بنا ہمیں پتہ ہے ترا دل اِدھر لگے گا نہیں بہت توجہ، تعلق بگاڑ دیتی ہے زیادہ ڈرنے لگیں گے تو ڈر لگے گا نہیں۔   UrduPoetry-ARK.blogspot.com @asgharkhan242 urdu poetry & information & stories, Please Subscribe This Channel & Get Best Collections of Poetry and Informations. https://www.facebook.com/JournalistAsgharkhan UrduPoetry-ARK.blogspot.com  poetry & information & stories. Please Subscribe This Channel & Get Best Collections of Poetry and Informations.

Urdu Poetry-ARK .32

 Urdu Poetry-ARK .32   جو خیال تھے نہ قیاس تھے وہی لوگ مجھ سے بچھڑ گئے جو محبتوں کے اساس تھے وہی لوگ مجھ سے بچھڑ گئے جنہیں مانتا ہی نہیں یہ دل، وہی لوگ میرے ہیں ہمسفر مجھے ہر طرح سے جوراس تھے وہی لوگ مجھ سے بچھڑ گئے مجھے لمحہ بھر کی رفاقتوں کے سراب اور ستائیں گے میری عمر بھر کی جو پیاس تھے وہی لوگ مجھ سے بچھڑ گئے یہ خیال سارے ہیں عارضی،یہ گلاب سارے ہیں کاغذی گلِ آرزو کی جو باس تھے وہی لوگ مجھ سے بچھر گئے جنہیں کر سکا نہ قبول میں،وہ شریک راہِ سفر ہوئے جو مری طلب مِری آس تھے وہی لوگ مجھ سے بچھڑ گئے مری دھڑکنوں کے قریب تھے ،مری چاہ تھے ،مرا خواب تھے جو روز و شب مرے پاس تھے وہی لوگ مجھ سے بچھڑ گئے   UrduPoetry-ARK.blogspot.com @asgharkhan242 urdu poetry & information & stories, Please Subscribe This Channel & Get Best Collections of Poetry and Informations. https://www.facebook.com/JournalistAsgharkhan UrduPoetry-ARK.blogspot.com  poetry & information & stories. Please Subscribe This Channel & Get Best Collections of Poetry and Informations.