آج مشکل تھا _سمبھلنا...... ! Urdu Poetry-ARK .42



.......آج مشکل تھا _سمبھلنا.....

.......تُو مصیبت میں عجب یاد آیا.......


Pyar ki aik bat, sms, love sms, 2 Line Poetry, best poetry, best urdu shayari on love, Hindi Shayari,blog tag urdu shayari, pakistan, naat,


....اب جو دیکھیں تو کوئی ایسی بڑی بات نہ تھی
.....یہ شب و روز، ماہ و سال کا پُر پیچ سفر
.....قدرے آسان بھی ہو سکتا تھا


....یہ جو ہر موڑ پہ کچھ الجھے ہوئے رستے ہیں

.....ان میں ترتیب کا امکان بھی ہو سکتا تھا


.....بخت سے امن کی راہیں بھی نکل سکتی تھیں
......وقت سے صلح کا امکان بھی ہو سکتا تھا


....اب جو دیکھیں تو بہت صاف نظر آتے ہیں
.......سارے منظر بھی، پسِ منظر بھی
......لیکن اس دیر خیالی کا صلہ کیا ہو گا


.....وہ جو ہونا تھا ہوا...ہو بھی چکا
.....وقت کی لوح پہ لکھے ہوئے تحریر کے حرف
......خطِ تنسیخ سے واقف ہی نہیں


.....بخت، مکتب کے رجسٹر کی طرح ہوتا ہے
....اپنے نمبرپہ جو’ لبیک‘ نہیں کہہ پائے
.....اُن کا کچھ عُذر نہیں، کوئی بھی فریاد نہیں


......لائنیں کٹتی رہیں، لفظ بدلنے کے سبب
.....کوئی تحریر مسلسل نہیں ہونے پائی


.....حاصل عمر، یہی چند ادھورے خاکے
....کوئی تصویر مکمل نہیں ہونے پائی

Comments

Popular posts from this blog

نہ کوئی آپ جیسا تھا...نہ کوئی آپ جیسا ہے.....! Urdu Poetry-ARK .22

14 August speech | Meri Pehchan Pakistan Speech in Urdu Written

بہت فرسودہ لگتے ہیں مجھے اب پیار کے قصے... ! Urdu Poetry-ARK.50

نہ حریفِ جاں نہ شریکِ غم شبِ انتظار کوئی تو ہو ! Urdu Poetry-ARK .03

وہ گیا تو ساتھ ہی لے گیا ، سبھی رنگ اُتار کے شہر کا...... Urdu Poetry-ARK .33