اصول محبت میں تم خود بے وفا ہو محسن.... ! Urdu Poetry-ARK.43

......اصول محبت میں تم خود بے وفا ہو محسن.....

......وہ جو بچھڑا تو تم مر کیوں نہیں گئے.....

 
love poetry in urdu text,most romantic love,poetry in urdu copy paste,romantic urdu shayari 2 lines,love shayari in urdu for girlfriend,

 

....کوئی یاد ہی رخت سفر ٹھہرے کوئی راہ گزر انجانی ہو
.....جب تک مری عمر جوان رہے اور یہ تصویر پرانی ہو



......کوئی ناؤ کہیں منجدھار میں ڈوبے چاند سے الجھے اور ادھر
........موجوں  کی   وہی  حلقہ  بندی  دریا  کی   وہی  طغیانی  ہو


.....اسی رات اور دن کے میلے میں ترا ہاتھ چھٹے مرے ہاتھوں سے
.......ترے  ساتھ  تری  تنہائی  ہو مرے ساتھ مری ویرانی ہو


.....یوں خانۂ دل میں اک  خوشبو آباد ہے  اور لو دیتی  ہے
.....جو باد شمال کے پہرے میں کوئی تنہا رات کی رانی ہو


.......کیا ڈھونڈتے ہیں کیا کھو بیٹھے کس عجلت میں ہیں لوگ یہاں
........سر راہ کچھ ایسے ملتے ہیں  جیسے  کوئی  رسم  نبھانی  ہو


.........ہم کب  تک  اپنے ہاتھوں سے خود اپنے لیے دیوار چنیں
........کبھی تجھ سے حکم عدولی ہو کبھی مجھ سے نافرمانی ہو


.......کچھ یادیں اور کتابیں ہوں مرا عشق ہو اور یارانے ہوں
......اسی آب و ہوا میں رہنا ہو  اور  ساری  عمر  بتانی  ہو

Comments

Popular posts from this blog

نہ کوئی آپ جیسا تھا...نہ کوئی آپ جیسا ہے.....! Urdu Poetry-ARK .22

14 August speech | Meri Pehchan Pakistan Speech in Urdu Written

بہت فرسودہ لگتے ہیں مجھے اب پیار کے قصے... ! Urdu Poetry-ARK.50

نہ حریفِ جاں نہ شریکِ غم شبِ انتظار کوئی تو ہو ! Urdu Poetry-ARK .03

وہ گیا تو ساتھ ہی لے گیا ، سبھی رنگ اُتار کے شہر کا...... Urdu Poetry-ARK .33