غم دوراں نے بھی سیکھ لئے غم جاناں کے چلن... ! Urdu Poetry-ARK.47

 
 

...غم دوراں نے بھی سیکھ لئے غم جاناں کے چلن...

...وہی سوچی ہوئی چالیں ، وہی بے ساختہ پن ...

 

urdughazal,urduadab,urdu, shayaries,urdupoetry, tahzeebhafi,urduquotes,urduwriter,jaunelia,ghalib, ghazal,sad ghazal, trending hashtags in pakistan,

 

......ابھی کچھ لوگ باقی ہیں

.......جو اچھا سوچ سکتے ہیں


......ترنم گھول سکتے ہیں

.......محبت بول سکتے ہیں


......تبسم اوڑھ سکتے ہیں

.......دلوں کو جوڑ سکتے ہیں


.......تمہارے ساتھ چلنے کو

.......زمانہ چھوڑ سکتے ہیں


........ابھی کچھ لوگ باقی ہیں

.......جو اچھا سوچ سکتے ہیں


........تصنع سے مبرا ہیں

......متانت سے مرصع ہیں


.......وضع داری کا پیکر ہیں

.......رواداری کا مظہر ہیں


.......نئے رستے بناتے ہیں

......نئے رشتے سجاتے ہیں


......شہر سے جب نکلتے ہیں

.......تو صحراؤں میں رکتے ہیں


......ابھی کچھ لوگ باقی ہیں

......جو اچھا سوچ سکتے ہیں


.......زمیں زادے ہیں دیوانے

.....یہ علم و فن کے پروانے


......کسی کو مان دیتے ہیں

......کسی کی مان لیتے ہیں


.......کسی کو کم نہیں کہتے

.......سفر میں دم نہیں لیتے


......زمیں آباد کرتے ہیں

......فلک کو کھوج سکتے ہیں


.......ابھی کچھ لوگ باقی ہیں

........جو اچھا سوچ سکتے ہیں


........کوئی جو ڈھونڈنا چاہے

........انہیں گر کھوجنا چاہے


.......تو خود میں جھانک کر دیکھے

.....وہ خود کو جھانک کر دیکھے


........بڑی سچائی سے سوچے

.........بہت اچھائی سے سوچے


........تو ان لوگوں میں آئے گا

.......جو طوفاں موڑ سکتے ہیں


......ابھی کچھ لوگ باقی ہیں.

......جو اچھا سوچ سکتے ہیں


Comments

Popular posts from this blog

نہ کوئی آپ جیسا تھا...نہ کوئی آپ جیسا ہے.....! Urdu Poetry-ARK .22

14 August speech | Meri Pehchan Pakistan Speech in Urdu Written

بہت فرسودہ لگتے ہیں مجھے اب پیار کے قصے... ! Urdu Poetry-ARK.50

نہ حریفِ جاں نہ شریکِ غم شبِ انتظار کوئی تو ہو ! Urdu Poetry-ARK .03

وہ گیا تو ساتھ ہی لے گیا ، سبھی رنگ اُتار کے شہر کا...... Urdu Poetry-ARK .33