خدائے برتر تری زمیں پر..... ! Urdu Poetry-ARK.46


.......خدائے برتر تری زمیں پر

 

love poetry in urdu text,romantic urdu shayari 2 lines,love shayari in urdu for girlfriend,deep love shayari in urdu,urdu love shayari in english, dua


......خدائے برتر! تری زمیں پر

..... زمیں کی خاطر یہ جنگ کیوں ہے؟

 

.....ہر ایک فتح و ظفر کے دامن 

......پہ خونِ انسان کا رنگ کیوں ہے؟


.....زمیں بھی تیری ہے ہم بھی تیرے

....... یہ ملکیت کا سوال کیا ہے؟

 

........یہ قتل و خواں کا رواج کیوں ہے

......... یہ رسمِ جنگ و جدا ل کیا ہے؟

 

.........جنہیں طلب ہے جہان بھر کی

...... انہیں کا دل اتنا تنگ کیوں ہے؟

 

......خدائے برتر! تری زمیں پر

.......زمیں کی خاطر یہ جنگ کیوں ہے؟


......غریب ماؤں، شریف بہنوں کو 

........امن و عزت کی زندگی دے

 

........جنہیں عطا کی ہے تو نے طاقت

......... انہیں ہدایت کی روشنی دے

 

........سروں میں کبر و غرور کیوں ہے

....... دلوں کے شیشے پہ زنگ کیوں ہے؟

 

.........خدائے برتر! تری زمیں پر

....... زمیں کی خاطر یہ جنگ کیوں ہے؟

Comments

Popular posts from this blog

14 August speech | Meri Pehchan Pakistan Speech in Urdu Written

وہ نگاہ مل کے نگاہ سے بہ ادائے خاص جھجھک گئی...! Urdu Poetry-ARK .28

تجھے کھو کر بھی تجھے پاؤں جہاں تک دیکھوں....! Urdu Poetry-ARK .30

The Ruwit Hilal Committee has announced that the moon of Shaban will not be visible

اپنے ماضی کے تصور سے ہراساں ہوں میں....! Urdu Poetry-ARK .29