جہاں تک کام چلتا ہو غذا سے.....! Urdu Poetry-ARK.44

....جہاں تک کام چلتا ہو غذا سے....

.....وہاں تک چاہیے بچنا دوا سے.....

 

sad shayari in urdu text,sad shayari😭 life,hard sad shayari,sad shayari lyrics,sad shayari status, live 14, 14 february shayari, shero shayari,islami


......اگر خوں کم بنے، بلغم زیادہ

.......تو کھا گاجر، چنے ، شلغم زیادہ


.......جگر کے بل پہ ہے انسان جیتا

.......اگر ضعف جگر ہے کھا پپیتا


......جگر میں ہو اگر گرمی کا احساس

......مربّہ آملہ کھا یا انناس


.......اگر ہوتی ہے معدہ میں گرانی

.......تو پی لی سونف یا ادرک کا پانی


......تھکن سے ہوں اگر عضلات ڈھیلے

......تو فوراََ دودھ گرما گرم پی لے


.....جو دکھتا ہو گلا نزلے کے مارے

.......تو کر نمکین پانی کے غرارے


.......اگر ہو درد سے دانتوں کے بے کل

.....تو انگلی سے مسوڑوں پر نمک مَل


.....جو طاقت میں کمی ہوتی ہو محسوس

......تو مصری کی ڈلی ملتان کی چوس


......شفا چاہیے اگر کھانسی سے جلدی

......تو پی لے دودھ میں تھوڑی سی ہلدی


.....اگر کانوں میں تکلیف ہووے

......تو سرسوں کا تیل پھائے سے نچوڑے


.....اگر آنکھوں میں پڑ جاتے ہوں جالے

......تو دکھنی مرچ گھی کے ساتھ کھا لے


.......تپ دق سے اگر چاہیے رہائی

......بدل پانی کے گّنا چوس بھائی


.......دمہ میں یہ غذا بے شک ہے اچھی

.......کھٹائی چھوڑ کھا دریا کی مچھلی


......اگر تجھ کو لگے جاڑے میں سردی

.......تو استعمال کر انڈے کی زردی


......جو بد ہضمی میں تو چاہے افاقہ

.......تو دو اِک وقت کا کر لے تو فاقہ

Comments

Popular posts from this blog

14 August speech | Meri Pehchan Pakistan Speech in Urdu Written

وہ نگاہ مل کے نگاہ سے بہ ادائے خاص جھجھک گئی...! Urdu Poetry-ARK .28

تجھے کھو کر بھی تجھے پاؤں جہاں تک دیکھوں....! Urdu Poetry-ARK .30

The Ruwit Hilal Committee has announced that the moon of Shaban will not be visible

اپنے ماضی کے تصور سے ہراساں ہوں میں....! Urdu Poetry-ARK .29