Posts

وہ گیا تو ساتھ ہی لے گیا ، سبھی رنگ اُتار کے شہر کا...... Urdu Poetry-ARK .33

Image
 وہ گیا تو ساتھ ہی لے گیا ، سبھی رنگ اُتار کے شہر کا کوئی شخص تھا میرے شہر میں کسی دُور پار کے شہر کا   چلو کوئی دل تو اداس تھا چلو کوئی آنکھ تو نم رہی چلو کوئی در تو کُھلا رہا شبِ انتظار کے شہر کا کئی خوشبوئیں درِ دوست تک مرے ساتھ شمع بدست تھیں مجھے پوچھنا نہ پڑا پتہ مِرے گل عزار کے شہر کا یہ جو مَیں نے تازہ غزل کہی سو ہے نذر اہلِ فراق کی کہ نہ مِل سکا کوئی نامہ بر مجھے میرے یار کے شہر کا سو متاعِ جاں کو لئے ہوئے پلٹ آئے تیرے گرفتہ دل کسے بیچتے کہ مِلا نہیں کوئی اعتبار کے شہر کا مِری طرزِ نغمہ سرائی سے کوئی باغباں بھی تو خوش نہ تھا یہ مِرا مزاج ہے کیا کروں کہ مَیں ہوں بہار کے شہر کا کسی اور دیس کی اور کو سنا ہے فراز چلا گیا سبھی دکھ سمیٹ کے شہر کے سبھی قرض اُتار کے شہر کا ​

بہت فرسودہ لگتے ہیں مجھے اب پیار کے قصے... ! Urdu Poetry-ARK.50

Image
.......بہت فرسودہ لگتے ہیں مجھے اب پیار کے قصے ......گل و گلزار کی باتیں، لب و رخسار کے قصے   ....یہاں سب کے مقدر میں فقط زخمِ جدائی ہے ....سبھی جھوٹے فسانے ہیں وصالِ یار کے قصے ....بھلا عشق و محبت سے کسی کا پیٹ بھرتا ہے ....سنو تم کو سناتا ہوں میں کاروبار کے قصے ....مرے احباب کہتے ہیں یہی اک عیب ہے مجھ میں .....سرِ دیوار لکھتا ہوں پسِ دیوار کے قصے .....کہانی قیس و لیلیٰ کی بہت ہی خوب ہے لیکن .....مرے دل کو لبھاتے ہیں رسن و دار کے قصے .....میں کیسے خون روتا ہوں وطن کی داستانوں پر ......کبھی تم بھی تو سُن جاؤ مرے آزار کے قصے ......شعیب اکثر میں لوگوں سے اسی کارن نہیں ملتا .......وہی بے کار کی باتیں وہی بے کار کے قصے

نہ کوئی آپ جیسا تھا...نہ کوئی آپ جیسا ہے.....! Urdu Poetry-ARK .22

Image
.....‏نہ کوئی آپ جیسا تھا...نہ کوئی آپ جیسا ہے .....کوئی یوسف سے پوچھے...مصطفٰی ﷺ کا حُسن کیسا ہے   زمین و آسماں میں بھی کوئی مثال نہ ملی۔۔۔۔ مولا یا صل وسلم دائمًا ابدا علٰی حبیبکَ خیر الخلق کلھم۔۔۔۔۔۔   مرحبا یا مصطفیٰﷺ

کیوں نہ اِس راہ کا ایک ایک ہو ذرّہ روشن..... Urdu Poetry-ARK .25

Image
‏(نعت) ....کیوں نہ اِس راہ کا ایک ایک ہو ذرّہ روشن ....میرے سرکارؐ کا ہر اک نقشِ کفِ پا روشن ....جس کو حاصل ہو رضا اور شفاعت اُنؐ کی .....ہے اُسی شخص کی قسمت کا ستارا روشن .....آپؐ آئے ہیں اندھیروں کو مٹانے کے لیے .....کیوں نہ ہو آپؐ کا ہر طور طریقہ روشن .....حبِِ سرکارِ دوعالمؐ جو بسالے دل میں .....دونوں عالم میں ہو خوش بخت کا چہرہ روشن .....دیکھ کر ظلم رہے گا نہ وہ بے حس کی طرح ....جس کے سینے میں ہے ایمان کا جذبہ روشن .....زندگی بھر وہ جلائے گا محبّت کے چراغ ....آپؐ کے نور سے جس کا ہے عقیدہ روشن .....آپؐ کے چاہنے والوں کی یہی چاہت ہے .....شمعِ ایماں رہے سینے میں ہمیشہ روشن ....جس کو حاصل نہیں آقاؐ کی غلامی راغبؔ .....دین روشن ہے نہ اس شخص کی دنیا روشن

شام کو سَو لگے سَویرے سَو....! Urdu Poetry-ARK .31

Image
.... غزل .....شام کو سَو لگے سَویرے سَو ....زخم تازہ ہیں دل پہ میرے سَو   ....سَو عداوت کا سامنا ہوگا ....سامنے ہیں رفیق تیرے سَو ....بھیس میں خواہشوں کے بیٹھے ہیں .....دل میں سُکھ چین کے لُٹیرے سَو ....دید کی آس تو نہ تھی پھر بھی ....تیرے گھر کے لگائے پھیرے سَو ....اپنی آب و ہوا کی فکر کرو ....ہم پرندوں کے ہیں بسیرے سَو ...گردشِ وقت نے کیا تنہا ....ملنے والے کبھی تھے میرے سَو ....یوں ہی جگمگ نہ ہوگا جگ راغبؔ ...روشنی ایک ہے اندھیرے سَو

اِک اِک لمحہ گِن کر کاٹ رہا ہوں....Urdu Poetry-ARK .36

Image
 ... غزل ... .....اِک اِک لمحہ گِن کر کاٹ رہا ہوں .....ہجر کے دن یا پتھّر کاٹ رہا ہوں کاٹ رہا ہوں جیون کس نگری میں کس کے گھر کا چکّر کاٹ رہا ہوں خوش ہوتا ہوں خود کو دھوکا دے کر منظر سے پس منظر کاٹ رہا ہوں   بچپن ہی سے دل کی دیواروں پر نام تِرا لِکھ لِکھ کر کاٹ رہا ہوں پردیسی ہوں دیکھ لے اے تیرہ شب کتنی سزائیں دن بھر کاٹ رہا ہوں دشتِ ہجر میں وحشت کے خار و خس میں بھی تیرے برابر کاٹ رہا ہوں خوش آتا ہے تیرا ہر اک تحفہ دکھ کا کیک بھی ہنس کر کاٹ رہا ہوں ایک پہ میرا دل راغب ہے راغبؔ اِک محور پر چکّر کاٹ رہا ہوں۔

تجھے کھو کر بھی تجھے پاؤں جہاں تک دیکھوں....! Urdu Poetry-ARK .30

Image
.... شاعر ....تجھے کھو کر بھی تجھے پاؤں جہاں تک دیکھوں ....حسنِ یزداں سے تجھے حسنِ بتاں تک دیکھوں   ...تو نے یوں دیکھا ہے جیسے کبھی دیکھا ہی نہ تھا ...میں تو دل میں تیرے قدموں کے نشاں تک دیکھوں ...صرف اس شوق میں پوچھی ہیں ہزاروں باتیں ...میں تیرا حسن تیرے حسنِ بیاں تک دیکھوں ...میرے ویرانہء جاں میں تیری یادوں کے طفیل ...پھول کھلتے ہوئے نظر آتے ہیں جہاں تک دیکھوں ....وقت نے ذہن میں دھندلادیئے تیرے خدوخال ...یوں تو میں توٹتے تاروں کا دھواں تک دیکھوں ...دل گیا تھا تو یہ آنکھیں بھی کوئی لے جاتا ...میں فقط ایک ہی تصویر کہاں تک دیکھوں ...ایک حقیقت سہی فردوس میں حوروں کا وجود ...حسنِ انساں سے نمٹ لوں تو وہاں تک دیکھوں

اپنے ماضی کے تصور سے ہراساں ہوں میں....! Urdu Poetry-ARK .29

Image
...اپنے ماضی کے تصور سے ہراساں ہوں میں ...اپنے گُزرے ہوئے ایام سے نفرت ہے مجھے     .....اپنی بےکار تمنائوں پہ شرمندہ ہوں ......اپنی بے سود اُمیدوں پہ ندامت ہے مُجھے .....میرے ماضی کو اندھیرے میں دبا رہنے دو .....میرا ماضی مییری ذلت کے سوا کُچھ بھی نہیں   .....میری اُمیدوں کا حاصل ، میری کاوش کا صلہ .....ایک بے نام اذیت کے سوا کچھ بھی نہیں .....کتنی بے کار اُمیدوں کا سہارا لے کر .....میں نے ایوان سجائے تھے کِسی کی خاطر   .....کتنی بے ربط تمنائوں کے مبہم خاکے .....اپنے خوابوں میں بسائے تھے کِسی کی خاطر .....مجھ سے اب میری محبت کے فسانے نہ کہو ....مجھ کو کہنے دو کہ میں نے اُنھیں چاہا ہی نہیں   ....اور وہ مست نگاہیں جو مُجھے بھول گئیں .....میں نے اُن مست نگاہوں کو سراہا ہی نہیں ....مجھ کو کہنے دو کہ میں آج بھی جی سکتا ہوں .....عشق ناکام سہی ، زندگی ناکام نہیں   ....اُن کو اپنانے کی خواہش ، اُنھیں پانے کی طلب ....شوق بے کار سہی ، سعئِ غم انجام نہیں .....وہی گیسو ، وہی نظریں ، وہی عارض ، وہی جسم .....میں جو چاہوں تو مجھے اور بھی مِل سکتے ہیں   ....وہ کنول جو...

وہ نگاہ مل کے نگاہ سے بہ ادائے خاص جھجھک گئی...! Urdu Poetry-ARK .28

Image
...وہ نگاہ مل کے نگاہ سے بہ ادائے خاص جھجھک گئی... ...تو برنگ خوں مری آرزو مری چشم تر سے ٹپک گئی... .....کبھی اشک بن کے ڈھلک گئی کبھی رشک بن کے جھلک گئی .....وہ شراب جام حیات سے جو شباب بن کے چھلک گئی .....مری آہ صاعقہ‌‌‌ بار جب مرے طور دل پہ چمک گئی .....جو زمیں سے تا بہ فلک گئی تو فلک سے تا بہ سمک گئی .....میں زہے نصیب گھرا ہوا ہوں تجلیوں کے ہجوم میں ....یہ شعاع کس کے جمال کی مری ظلمتوں میں چمک گئی .....اسی بے پناہ نگاہ کا مجھے بار بار ہدف بنا .....کہ دل آج جھوم کے دل بنا رگ جاں بھی میری پھڑک گئی ....پس دفن بھی نہ سکوں ملا تہ خاک حسرت عشق کو ....کبھی سبزہ بن کے لہک اٹھی کبھی پھول بن کے مہک گئی ....تری چشم مست نے ساقیا بھرے میکدے کو بھلا دیا ....کبھی یاد بن کے برس گئی کبھی شیشہ بن کے کھنک گئی ....کوئی کاش آ کے وقارؔ کے بھی شکستہ ساز کو چھیڑ دے ....وہ جنوں نواز ہوا چلی وہ قبائے غنچہ مسک گئی

*ایک نیک عورت ستر مردوں سے افضل ہے۔..

Image
۔✍🏻💕🤲🏻 *نیک عورت اپنے خاوند سے پہلے جنت میں جائیگی اور جنت کی حوروں سے ستر گنا حسین ہوگی۔* *نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میری امت کی بہترین عورتیں وہ ہیں جن کا مہر تھوڑا ہو‘* *خواتین کے لیے صحت نامہ کا بہتریں تحفہ*  *ایک نیک عورت ستر مرد اولیاءسے بہتر ہے اور ایک بدکار عورت ہزار برے مردوں سے بھی بری ہے...* *جو عورت بچے کے رونے کی وجہ سے سو نہ سکے تو اس کو ستر غلام آزاد کرنے کا ثواب ملتا ہے۔* *بچوں والی عورت کی 2 رکعت نفل بغیر بچوں والی کی 82 سال کی عبادت سے افضل ہے* *جو عورت بچے کو دودھ پلائے اس کو ہر گھونٹ کے بدلے 1 نیکی ملے گی ...* *جب عورت گھر میں جھاڑو دیتے وقت بسم اللہ پڑھے تو اس کو بیت اللہ میں جھاڑو دینے کا ثواب ملتا ہے...* *جو عورت گائے یا بھینس کا دودھ بسم اللہ شریف پڑھ کر دوہے تو وہ جانور اس کو دعائیں دیتا ہے ...* *جو عورت بسم اللہ پڑھ کر آٹا گوندھے اللہ اس کی روزی میں برکت ڈال دیتے ہیں ...* *جو اپنے خاوند کے پریشان حال گھر آنے پر اسے مرحبا کہے‘ تسلی دے اللہ اس عورت کو آدھے جہاد کا ثواب عطا فرماتے ہیں۔* *جو عورت اپنے شوہر کو اللہ کے راستے میں بھیجے اور گھر میں...