Popular posts from this blog
تم روٹھ چکے دل ٹوٹ چکا اب یاد نہ آؤ رہنے دو ! Urdu Poetry-ARK .08
"تم روٹھ چکے دل ٹوٹ چکا اب یاد نہ آؤ رہنے دو" "اس محفلِ غم میں آنے کی زحمت نہ اٹھاؤ رہنے دو" UrduPoetry-ARK.blogspot.com ....یہ سچ کہ سہانے ماضی کے لمحوں کو بھلانا کھیل نہیں .... ....یہ سچ کہ بھڑکتے شعلوں سے دامن کو بچانا کھیل نہیں .... .....رِستے ہوئے دل کے زخموں کو دنیا سے چھپانا کھیل نہیں ..... .....اوراقِ نظر سے جلوؤں کی تحریر مٹانا کھیل نہیں .... ....لیکن یہ محبت کے نغمے اس وقت نہ گاؤ رہنے دو .... ....جو آگ دبی ہے سینے میں ہونٹوں پہ نہ لاؤ رہنے دو ... ...جاری ہیں وطن کی راہوں میں ہر سمت لہو کے فوارے ... ....دکھ درد کی چوٹیں کھا کھا کر لرزاں ہیں دلوں کے گہوارے... ....انگشت بہ لب ہیں شمس و قمر حیران و پریشاں ہیں تارے.... ....ہیں بادِ سحر کے جھونکے بھی طوفان مسلسل کے دھارے .... ....اب فرصتِ ناؤ نوش کہاں اب یاد نہ آؤ رہنے دو ..... ....طوفان میں رہنے والوں کو غافل نہ بناؤ رہنے دو ... ....مانا کہ محبت کی خاطر ہم تم نے قسم بھی کھائی تھی ..... .....یہ امن و سکوں سے دور فضا پیغامِ سکوں بھی لائی تھی ...... ....وہ دور بھی تھا جب دنیا کی ہر شے پہ جوانی چھائی تھی ....
تم ایک گورکھ دھندا ہو.....! Urdu Poetry-ARK .24
....تم ایک گورکھ دھندا ہو .....ناز خیالوی کی بہترین طو یل نظم .....کبھی یہاں تمہیں ڈھونڈا، کبھی وہاں پہنچا ......تمہاری دید کی خاطر کہاں کہاں پہنچا ....غریب مِٹ گئے پامال ہو گئے لیکن .....کسی تلک نہ تیرا آج تک نِشاں پہنچا ....ہو بھی نہیں اور ہر جا ہو، تم اک گورکھ دھندا ہو .....ہر ذرّے میں کس شان سے تو جلوہ نما ہے .....حیراں ہے مگر عقل کہ کیسا ہے تو کیا ہے ...تم اک گورکھ دھندا ہو ....تجھے دیر و ہرم میں میں نے ڈھونڈا، تو نہیں ملتا .....مگر تشریف فرما تجھ کو اپنے دِل میں دیکھا ہے ....ڈھونڈے نہیں ملے ہو، نا ڈھونڈے سے کہیں تم ....اور پھر یہ تماشہ ہے جہاں ہم ہیں وہیں تم ....تم اک گورکھ دھندا ہو .....جب بجز تیرے کوئی دوسرا موجود نہیں .....پھر سمجھ میں نہیں آتا تیرا پردہ کرنا ....تم اک گورکھ دھندا ہو ....حرم و دیر میں ہے جلوۂ پُرفن تیرا ....دو گھروں کا ہے چراغ اِک رُخِ روشن تیرا .....تم اک گورکھ دھندا ہو ....جو اُلفت میں تمہاری کھو گیا ہے ....اُسی کھوئے ہوئے کو کچھ مِلا ہے .....نہ بُت خانے، نہ کعبے میں مِلاہے .....مگر ٹوٹے ہوئے دِل میں ملا ہے ....عدم بن کر کہیں تو چھپ گیا ہے .......
14 August speech | Meri Pehchan Pakistan Speech in Urdu Written
"پاکستان میری پہچان " صدر گرامی قدر !آج کی محفل میں میرا موضوع تقریر ہے پاکستان میری پہچان جناب والا ! میں اپنی پہچان کی تلاش میں تحریک پاکستان کے ایمان آفرین دور میں داخل ہوتا ہوں۔ ایک طرف برطانوی طاغوت ہے جو ہزاروں برس تک حکومت کرنے کا اعلان کر رہا ہے۔ دوسری طرف ہندوستان سامر اج ہے جو مسلمانوں سے اپنی ہزار سالہ غلامی کا انتقام لینے پر تلا ہوا ہے۔ ان دو عفریتوں کے درمیان میرا عظیم قائد محمد علی جناح مسکرا رہا ہے۔ اس کی پیشانی پر فتح عظیم کی بشارت لکھی ہے۔ وہ اتحاد ،تنظیم اور ایمان کا اسلحہ لے کر وقت کی بلندیوں پر ابھرتا ہے۔ اسکی آواز ا وقت کا سینہ چیر کر ہر مسلمان کے دل کی دھڑکن بن جاتی ہے۔ ملت اسلامیہ کے تمام غیرت مند فرزندان توحید کے پہلو بہ پہلو میرے جیسے لاکھوں طلبہ بھی اس قائد ملت اسلامیہ کا ہراول دستہ بن جاتے ہیں۔ اور جناب صدر !ایسے ہمت آفرین دور میں ایک برطانوی نمائندہ میرے قائد سے پوچھتا ہے کہ ” پاکستان کب وجود میں آئے گا” تو میرے قائد کا یہ جواب تاریخ کی انمٹ گواہی بن جاتا ہے کہ ” پاکستان تو اس وقت ہی معرض وجود میں آگیا تھا جب برصغیر میں پہلےہندو نے اسل...
نہ حریفِ جاں نہ شریکِ غم شبِ انتظار کوئی تو ہو ! Urdu Poetry-ARK .03
.... نہ حریفِ جاں نہ شریکِ غم شبِ انتظار کوئی تو ہو.... ...کسے بزمِ شوق میں لائیں ہم دلِ بے قرار کوئی تو ہو... .....کسے زندگی ہے عزیز اب کسے آرزوئے شبِ طرب..... ......مگر اے نگارِ وفا طلب ترا اعتبار کوئی تو ہو...... .....کہیں تارِ دامنِ گل ملے تو یہ مان لیں کہ چمن کھلے..... ....کہ نشان فصلِ بہار کا سرِ شاخسار کوئی تو ہو.... .....یہ اداس اداس سے بام و در، یہ اجاڑ اجاڑ سی رہگزر..... .....چلو ہم نہیں نہ سہی مگر سرِ کوئے یار کوئی تو ہو..... .....یہ سکونِ جاں کی گھڑی ڈھلے تو چراغِ دل ہی نہ بجھ چلے...... .....وہ بلا سے ہو غمِ عشق یا غمِ روزگار کوئی تو ہو.... .....سرِ مقتلِ شب آرزو، رہے کچھ تو عشق کی آبرو...... ......جو نہیں عدو تَو فرازؔؔ تُو کہ نصیب دار کوئی تو ہو......
Comments
Post a Comment
Thanks