App ho Pyar mara ..... Per tum samj the nai . ! Urdu Poetry-ARK.48

..........محبت کا جہاں ہے اور میں ہوں

...........مرا دار الاماں ہے اور میں ہوں

..........



.......حیات غم نشاں ہے اور میں ہوں

........مسلسل امتحاں ہے اور میں ہوں


.......نگاہ شوق ہے اور ان کے جلوے

.........شکست ناگہاں ہے اور میں ہوں


..........اسی کا نام ہو شاید محبت

.........کوئی بار گراں ہے اور میں ہوں


........محبت بے سہارا تو نہیں ہے

.......مرا درد نہاں ہے اور میں ہوں


..........محبت کے فسانے اللہ اللہ

..........زمانے کی زباں ہے اور میں ہوں


...........قمرؔ تقلید کا قائل نہیں میں

...........مرا طرز بیاں ہے اور میں ہوں

Comments

Popular posts from this blog

تیرے حرف و لب کا طلسم تھا....مری آب و تاب میں رہ گیا.......! Urdu Poetry-ARK .14

14 August speech | Meri Pehchan Pakistan Speech in Urdu Written

نہ کوئی آپ جیسا تھا...نہ کوئی آپ جیسا ہے.....! Urdu Poetry-ARK .22

روز و شب یوں نہ اذیت __میں گزارے ہوتے...... ! Urdu Poetry-ARK .38

ان کے انداز کرم ، ان پہ وہ آنا دل کا...Urdu Poetry - ARK .01